Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 26, 2019

نریندر مودی بی جے پی پارلیمانئ بورڈ کے لیڈر منتخب۔

نئی دہلی/ صدائے وقت/ ذرائع۔۔۔25 مئی 2019۔
پارلیمانی الیکشن میں اکثریت سے کامیاب این ڈی اے کے نو منتخب شدہ ممبران پارلیمنٹ کی ایک میٹنگ پارلیمنٹ ہاوس کے سینٹرل ہال میں منعقد کی گئی جس میں این ڈی اے وزیر اعظم نریندر مودی کو متفقہ طور پر این ڈی اے پارلیمانی بورڈ کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

نریندر مودی کے نام کا پرپوزل بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے رکھا اور سینئر لیڈر راجناتھ سنگھ نے تائید کی ۔اس کے بعد سبھی ممبران نے متفقہ طور پر ان کو اپنا لیڈر منتخب کر لیا۔
اس میٹنگ میں این ڈی اے کے ساتھ جڑی تمام ہارٹیوں کے نو منتخب ممبران اور ان کے سربراہان ، بی جے پی سینئر لیڈران، اڈوانی ، جوشی سمیت دوسرے رہنما موجود تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں پی ایم مودی نے کہا کہ میں صمیم قلب سے آپ تما لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انھوں نے پہلی بار منتخب  پارلیمنٹ ممبران کا خیر مقدم کیا۔انھون نے کہا کہ عوام نے جتنی بڑی اکثریت دی ہے ذمے داریاں بھی اتنی بڑھ گئیں ہیں۔ اس میٹنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ اب نئے یندوستان کی تشکیل نئی قوت و حوصلوں کے ساتھ ہوگی۔

اس موقع پر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔
واضح ہو کہ الیکشن کمیشن نے 2019 پارلیمانی الیکشن میں منتخب ممبران کی لسٹ فائنل کرکے صدر جمہوریہ کو بھیج دی ہے ۔این ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد اب مودی اپنی دوسری مدت کار کے لئیے جلد ہی وزیر اعظم کا حلف لیں گے۔۔۔قوی امید ہے کہ رسم حلف برداری 30 مئی کو ہوگی تاہم ابھی یہ نہیں صاف ہے کہ رسم حلف برداری کا پروگرام کس مقام اور کس پیمانے پر ہوگا۔۔