نٸی دہلی / صداٸے وقت/ ذراٸع۔
=========================
جموں و کشمیر تشکیل نو2019 بل کوصدرجمہوریہ نے منظوری دیدی ہے۔ جس کے بعد اب یہ جموں و کشمیر تشکیل نو2019 ایکٹ بن گیاہے۔اس ایکٹ کے ذریعہ ہندوستان کے آئیں کے آرٹیکل 370 کی شق 1 اور آرٹیکل 370 کی شق 3 کے ذریعہ دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پارلیمنٹ کی سفارش پریہ اعلان کرتے ہیں کہ آج سے آرٹیکل 370 کی سبھی شقیں نافذ نہیں رہیں گی ، سوائے شق نمبر ایک کے اور اس سلسلہ میں جلدہی سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر ریزرویشن ترمیمی قانون کو بھی صدرجمہوریہ نے منظوری دیدی ہے۔ اس بل کے ذریعے جموں کشمیر میں اعلیٰ ذاتوں کے غریبوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں منگل کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے وابستہ سنکلپ کو منظوری دیدی ۔ راجیہ سبھا نے اس سنکلپ کو پیر کو ہی پاس کردیا تھا ۔ لوک سبھا نے اس کو منظوری دیدی ۔ لوک سبھا میں آرٹیکل 370 کی زیادہ تر شقوں کو ختم کرنے سے متعلق سنکلپ کو 72 کے مقابلہ میں 351 ووٹوں سے پاس کیا گیا ۔ وہیں لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو ایکٹ 2019 کو 70 کے مقابلہ میں 370 ووٹوں سے منظور کیا گیا ۔ا س میں کہا گیا ہے کہ 19 دسمبر 2018 کو صدر جمہوریہ کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر ریاستی اسمبلی کے اختیارات اس ایوان کو ہیں ۔ اس سے پہلے پیر کو جموں و کشمیر تشکیل نو بل کو پاس کرنے کیلئے راجیہ سبھا میں ووٹنگ ہوئی ، جس میں 61 کے مقابلہ 125 ووٹوں سے اس کو منظور کرلیا گیا۔