Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 19, 2019

ایودھیا تنازعہ۔۔۔۔سپریم کورٹ میں نہیں ہوٸی آج سماعت۔۔۔۔۔ایک جج علیل۔

نٸی دہلی ۔۔صداٸے وقت /ذراٸع۔مورخہ 19 اگست 2019 بروز پیر۔
=========================
اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں واقع بابری مسجد رام جنم بھومی کیس کی سنواٸی سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔۔یہ سماعت چیف جسٹس رنجن گگوٸی کی صدارت میں ٥ رکنی بینچ کے سامنے روزانہ سماعت کی بنیاد پر ہو رہی ہے ۔۔۔مگر آج پیر کے دن سماعت نہیں ہوسکی۔دراصل بینچ کے ایک جج جسٹس ایس اے بونڈے کی طبیعت اچانک خراب ہو گٸی جس کی وجہ سے  سماعت نہیں ہوسکی۔

آج کی سماعت کی تیاری فریقین کی جانب سے پوری تھی مگر جیسے ہی خبر ملی کہ جسٹس بوبڈے علیل ہیں اسی وقت سماعت کو ملتوی کردیا گیا۔