Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 14, 2019

موذن سے بدمعاش نے چھینا موباٸل۔۔۔۔۔۔۔۔فرار ہونے میں کامیاب۔


اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/ صداٸے وقت /غفران احمد کی رپورٹ/ 14 اگست 2019.
========================
پوٸی تھانہ حلقہ کے ککری پور گاٶں میں بدمعاش نے کی موذن سے لوٹ پاٹ۔ان کا موباٸل لے کر فرار۔
آج صبح جب حسب معمول ابوالوفا نامی شخص فجر کی اذان دینے کےلئے  گاٶں سے تقریبا 3 کلومیٹر دور میگنہ بازار  بذریعہ ساٸیکل  جارہے تھے تو جیسے ہی وہ گھر سےکچھ دور میگنہ شیر جہاں پور سڑک پر پہنچے  پیچھے سے ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا اور موبائل فون چھین کر لے کر بھاگ گئا ۔ بدمعاش کو موبائل لیکر بھاگنے پر مذکورہ موذن صاحب زور زور سے شور مچانے لگے جب تک گاوں کے لوگ اس شور کو سمجھتے اور وہاں ان کی مدد کے لیے دوڑتے بدمعاش وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔جب اس کی خبر گاٶں پردھان اور سماجی کارکن محمد طالب کو ہوٸی تو ان لوگوں نے فون سے پولیس کو خبر کیا اور پولیس وہاں پنہچی اور جگہ کا معاٸنہ کر موذن صاحب اور پردھان عبداللہ وسماجی کارکن طالب کو تھانے پر بلایا ۔ تھانے پر اس بابت تحریر دینے کے بعد   تھانے سے یہ اطمینان دلایا گیا کہ شرپندوں کو بھت جلد کھوج نکالا جائے گا۔اور سخت کارواٸی ہوگی۔