Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

اعظم گڑھ۔۔۔بیٹوں نے مبینہ طور پر باپ کو کیا قتل۔دوسری شادی کا خمیازہ

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔مورخہ ٣٠ اگست ٢٠١٩
========================
گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے تحت مو ضع چھاٶں میں صبح ایک درد ناک واقعہ پیش آیا۔
خبروں کے مطابق چھاٶں گاوں کے ایک شخص شہاب الدین عمر ٥٢ سال ، جنکی اہلیہ کا کچھ دنوں قبل انتقال ہوگیا تھا۔ان کے چار بیٹے  تھے ایک بیٹا سعودی عرب میں ہے دو جوان بیٹے فہیم و ندیم گھر پر ہیں جبکہ چوتھا بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے۔۔۔۔بتاتے ہیں کہ شہاب الدین دوسری شادی کرنا چاہتے تھے مگر بیٹے اس کی مخالفت کر رہے تھے جسکی وجہ سے اکثر باپ بیٹوں میں جھگڑا ہو جایا کرتا تھا۔
چند روز قبل شہاب الدین نے دوسری شادی کر لی۔۔آج صبح باپ بیٹوں میں جھگڑا ہوا۔۔۔شہاب الدین تقریباً ساڑھے دس بجے بازار جا رہے تھے  کہ ایک سنسان جگہ پر مبینہ طور پر دونوں بیٹوں نے ان کو گولی مار کر قتل کرڈالا۔۔اور لاش کو بری طرح اینٹ و پتھروں سے مسخ کر ڈالا اور فرار ہوگٸے۔

کافی دیر تک لاش وہیں پر پڑی رہی۔۔جب لوگوں کو اسکی خبر ہوٸی تو پولیس کو اطلاع دی گٸی ۔۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دی۔۔اور تفتیش میں لگ گٸی۔
رات تقریباً ساڑھے دس بجے چھاٶں گاوں میں تدفین کردی گٸی۔۔ذراٸع کے مطابق دونوں بیٹوں فہیم و ندیم باپ کے قتل میں ملوث ہیں۔۔۔پولیس ان لوگوں کو تلاش کر رہی ہے۔