Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 31, 2019

سیلاب متاثرین کی بازآبادکاری کے لٸیے جمیعة علمإ تھانے کی کوششیں تیز۔


ممبئی  31/ اگست 2019/صداٸے وقت/ ذراٸع۔
=========================
شدید بارش کی وجہ سے آئے بھیانک سیلاب میں اپنا سب کچھ برباد کرچکے مغربی مہاراشٹرکے اضلاع کولہا پور،سانگلی، ستارا،کراڈ اور اس کے اطراف کے مکینوں کو راحت پہونچانے اور اشیاء خورد و نوش کا سامان پہونچانے میں لگی جمعیۃعلماء کی ٹیم اب ان کے مستقبل کے لئے کوشش کر 
رہی ہے۔

جمعیۃعلماء تھانے کے صدر حافظ محمد عارف انصاری نے باز آباد کاری کی مد میں شہر تھانے سے پہلی قسط ایک لاکھ اٹہتر ہزار سات سو ساٹھ روپئے ریاستی دفتر میں گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی کے سپرد کیا۔
جمعیۃ علماء حسب روایت متاثرین کی باز آبادکاری میں بھر پور حصہ لے گی۔اس کے لئے جمعیۃ علماء کے ارکان جگہ جگہ سر گرم عمل ہیں۔اور ان کے مکانات کی از سر نو تعمیر میں معاونت کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
رقم کے جمع کرنے میں مقامی لوگوں میں ایاز الدین سر، مولانا طفیل،عبد المتین شیخ،حمید اللہ شیخ،مولانا سعید نعمانی،مفتی تصور،مفتی قمر الحسن،حافظ فیصل انصاری،حافظ اظہر الدین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی،خازن مفتی محمد یوسف قاسمی، ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی،مولانا فیاض احمد بھیونڈی موجود تھے۔