Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 17, 2019

کھیت میں جانور کے جانے کو لیکر دو فریقوں میں مارپیٹ۔۔۔۔۔ایک کی موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=========================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے فتو پور گاؤں میں کھیت میں گائے جانے کی شکایت کرنے پر دیر شام ایک فریق کے لوگوں نے دوسرے فریق کے دو نوجوانوں پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر دیا۔حملے کے دوران بچانے پہنچے نوجوان بھی شدید زخمی ہوگیا۔اہل خانہ نے نوجوان کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران نوجوان کی موت ہو گئی۔ موت ہونے سے پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی وجے بہادر سنگھ کے کھیت میں گزشتہ روز گاؤں کے ہی مٹھائی لال بند کی گائے جا کر دھان کی کھڑی فصل کو تباہ کررہی تھی۔ جس پر وجے بہادر اور رودر سنگھ نے بند بستی میں جاکر گائے مالک سے شکایت کرتے ہوئے پھٹکار لگائی تھی جس سے بند بستی کے لوگ ناراض چل رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ شب رودر سنگھ45اور چندن سنگھ 39موٹرسائیکل سے کہیں جا رہے تھے کہ اسی دوران بند بستی کے کچھ لوگوں نے انھیں روک لیا اور لاٹھی ڈنڈہ سے پٹائی کرنا شروع کر دیا۔پٹائی کے دوران شور مچانے پر وجے بہادر سنگھ42بھی موقع پر پہنچ گیا جس پر حملہ آ ور وں نے دونوں کو چھوڑ کر وجے بہادر کی جم کر پٹائی کر دی جس کے سبب میں وہ شدید زخمی ہو کر نیم مردہ ہو گیا۔شور سننے پر پہنچے مقامی لوگوں کی مدد سے اہل خانہ زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔دیر شب علاج کے دوران ضلع اسپتال میں نوجوان کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج چار ملزمان کو دیر شب ہی گرفتارکر لیا۔پولیس نے معاملے میں مدعی چندن سنگھ کی تحریر پر ملزمان کے خلاف دفعہ 147، 323، 324، 504، 506، 307 اور 302 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔