Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

جونپور۔۔۔اے آر ٹی او دفتر میں ڈی ایم و ایس پی کی چھاپہ ماری۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ صداٸے وقت نیوز ۔
=========================
پیر کے روز ڈٖی ایم اروند ملپا بنگاری اور ایس پی روی شنکر چھوی نے کثیر تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ اے آر ٹی او دفتر میں چھاپہ مار ی کیا۔یکایک ہوئی چھاپہ ماری سے دفتر احاطے میں افرار تفری مچ گئی۔ موقع سے بعض دلال دیوار پھاند کر بھاگ گئے تو وہیں بڑے پیمانے پر اے آر ٹی او دفتر کے باہر کی دکانوں پر چھاپہ ماری کے دوران بڑے پیمانے پر فارم، آدھار کار ڈ، مارکشیٹ برا ٓمد ہو ئی۔ افسران نے تمام دستاویزات کے ساتھ ڈیڑھ درجن سے زائد لو گوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردیا ہے۔

واضح ہو کہ کچھ روز سے ضلع کلکٹر کو شکایت مل رہی تھی کہ چند شہ زور قسم کے باہری لوگ ملازمین کو کام نہیں کر نے دیتے انتظامیہ نے شکایات پر توجہ دیتے ہو ئے چھاپہ ماری کی تو موقع پر افراتفری مچ گئی۔چھاپہ ماری کی دور کچھ دلال دیوار پھاند کر بھاگ گئے تو وہیں اے آر ٹی دفتر کے باہر دکانوں میں مو جود آدھار کا رڈ، مارکشیٹ اور دیگر کاغذات کی باریک بینی کے ساتھ جانچ کر نے کے علاوہ تلاشی لی گئی یہاں تک کی آن لائن کر نے والے دکانداروں کی بھی جانچ کی گئی اور آن لائن کی جن دکانوں پر کسی طرح کے دستاویزات یا آن لائن کاغذات ملے اس کوبھی قبضہ میں لے لیا گیاضابطہ کے مطابق آن لائن کے بعد کاغذات عرضی گزار کے پاس ہو نا چاہئے دکانوں پر رکھنا غیر قانونی ہے۔ڈی ایم نے اے آر ٹی کو سخت پھٹکا ر لگاتے ہو ئے تمام دکانداروں کی جانچ کر نے کی ہدایت دی ہے اس کے علاوہ دکانوں کا کمر شیل رجسٹریشن ہے یا رہائشی اس کی بھی جانچ کی جائے۔ وہیں مشتبہ دکانداروں کو ضلع انتظامیہ نے حراست میں لے کر تفتیش کر رہی ہے اس دوران بڑے پیمانے پر وکلاء بھی دفتر میں دکھائی پڑے پولیس اورا نتظامیہ نے ان سے بھی تفیش کیا۔خبر لکھے جانے تک ۱۲ لوگوں کو حراست میں لے کر پولیس تفتیش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ڈی ایم اروند ملپا بنگاری معذور سرٹیفیکٹ بنانے والے دفتر پہنچے تو دفتر میں تالا لٹکنے کے بابت سی ایم او نے بتا یا کہ دھرما پو ر بلاک میں کیمپ لگا ہے جس پر ڈی ایم نے ناراضگی ظاہر کر تے ہو ئے کہ معذور سرٹیفکیٹ بنانے والے دن کو ئی بھی کیمپ نہ لگا کر آفس سے سرٹیفیکٹ جا ری کیا جا ئے۔