Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 18, 2019

ضلع جیل میں قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد۔قیدیوں کو فراہم کی گٸی قانونی معلومات۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نیو صداٸے وقت۔)۔
=========================
سکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی انجنی کمار سنگھ نے بتایا کہ اترپردیش اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی لکھنؤ کی ہدایت کے مطابق اور ضلع جج او پی ترپاٹھی کی اجازت سے ضلع جیل کا معائنہ اور قیدیوں کو قانونی معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک قانونی خواندگی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران قیدیوں کے آئینی حقوق اور قیدیوں کے سلسلے میں آئین میں درج بنیادی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ان کے مسائل کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔وفد نے قیدیوں کو بتایا کہ انھیں اگر کسی بھی قسم کی قانونی مدد کی خواہاں ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ یا جیل ویزیٹر کے ذریعہ درخواست دینے پر ضروری مدد فراہم کرائی جائے گی۔اس دوران جیل احاطے میں شجرکاری بھی کیا۔معائنہ کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ جیلر سنجے سنگھ، جیل وزٹر  امبیریش کمار سریواستو، امیت کمار ترپاٹھی اور مسز میرا سنگھ موجود رہی۔