Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 17, 2019

بیوی شوہر میں مارپیٹ۔۔۔چاقوٶں سے کیا ایک دوسرے پر حملہ۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے بوڑھوپور گاؤں میں شادی شدہ جوڑے میں گزشتہ شام کہا سنی کے بعد مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی منارک علی25ولد شاہد علی کا اس کی اہلیہ سونی22سے اکثر کسی بات کو لیکر تنازعہ ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان کسی بات کو لیکر تنازعہ ہو گیا اور مارپیٹ ہونے لگی۔مارپیٹ کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے پر چاقو سے کئی حملہ کر دیاجس کے سبب میں دونوں زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے کسی طرح سے دونوں کو الگ کر زخمی حالت میں علاج کیلئے شاہ گنج کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔