Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 30, 2019

جونپور آغافیہ ساٸیکل شوروم کا شاندار افتتاح۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش(صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
آغافیہ گروپ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس سے جونپور کو یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔ آج سائیکل کے شو روم کا افتتاح کرتے ہوئے ہمیں فخر ہے کہ اب جونپور میں میٹرو شہروں جیسی سہولیات ملنی شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لئے گروپ کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں مذکورہ باتیں رجسٹرار سنتوش سنگھ نے آغافیہ سائیکل کے شو روم کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔
انہوں نے کہا کہ جون پور میں آغافیہ گروپ کے نوجوان کاروبار میں لوگوں کو آئنہ دکھانے کا کام کیا ہے۔ سائیکل چلانے سے ہماری اچھی صحت رہے گی۔ اس سے سابق رجسٹرار سنتوش سنگھ، محمد حسن پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان، ڈاکٹر ناصر خان نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ شو روم کا افتتاح کیا۔

مہمان محمد حسن پی جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبد القادر خان نے کہا کہ اس گروپ سے وابستہ تمام نوجوان ہمارے معاشرے کے نوجوانوں کے لئے ایک سبق ہیں۔ یہ نوجوان جس طرح سے ٹیم تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں وہ صرف ان کوہی نہیں بلکہ ان سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ پورے جون پور کو فائدہ مل رہا ہے۔ سائیکل کے اس شو روم کی بہت ضرورت تھی جو اس فرم کے کھولتے ہی پورا ہوا۔ قومی یوم کھیل اور میجر دھیان چند کی یوم پیدائش کے موقع پر فٹ انڈیا مہم میں شامل ہوکر اگر ہم صرف سائیکلنگ کرتے ہیں تو ہم صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ فٹ بھی رہیں گے۔فاضل صدیقی، معراج احمد نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ شوروم میں امریکی کمپنی روڈ ماسٹر کے اچھے معیار کے سائیکل 4 ہزار سے 80 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ تقریب میں موجود مہمانوں کو ہر رینج کے سائیکل اور اس کے فوائد کے بارے میں بتایا گیا۔ آخر میں گروپ کے ڈائریکٹر محمد اظہر نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم مچھلی شہر منگلیش دوبے، بی جے پی لیڈرستیش سنگھ، کنزیومر فورم کے جج سمشاد احمد، ایڈیشنل ضلع جج نیاز احمد، سنگاپور کے اہم کاروباری ماز احمد،
نجلی ملازم یونین کے صدر نکھلیش سنگھ، درگا پوجا مہاسمیتی کے سبکدوش صدر موتی لال یادو، موجودہ صدر وجے سنگھ باغی، ارشاد منصوری، الماس احمد، وکاس یادو، سرفراز انصاری، شکیل منصوری، ڈاکٹر عظمت، ڈاکٹر اخلاق، دھریندر سنگھ، امیش موریہ، عادل خان سمیت سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔