Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 6, 2019

ایمان اور زندگی۔۔۔!!!

از/محمد جاوید نٸی دہلی/صداٸے وقت۔
=========================
الله نے ہمیں جو زندگی بخشی ہے وہ بہت قیمتی ہے۔یہ دائمی خوشی بیجوں اور اس کے ساتھ راز جڑا ہوتا ہے۔

بہرحال انسان کو الله نے جو فضل عطا کیا ہے،انسان اس کی نافرمانی کرتے ہوئے برائ کی جانب مائل ہوتا ہے اور پاک روح کو گندہ کرتا ہے۔ ہر انسان کو پیار،حوصلہ افزائی اور اہمیت کچھ الگ الگ چیزوں میں دی گئی ہے۔ہے۔ کچھ لوگ کچھ حالات میں جب ان کو زندگی بے مول اور کم قیمتی لگتی ہے تووہ زندگی کی اہمیت کا انکار کر دیتا ہے۔ہمیں ہر حال میں یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ ناکامی کے بعد ایک نئ امید ایک موقع ہمارا منتظر ہے۔خدائ طاقت ہمیشہ تمہارے فائدے کیلئے نئ راہ دکھاتی ہے۔ہمیشہ یہ عقیدہ رکھو کہ خراب یا اچھی قسمت کے بعد ایک نئ راہ ملتی ہے۔یہ ہمیشہ ہمیں یہ سبق دیتاہیکہ نیک راہ کا انتخاب کرنا ہی اہمیت کا حامل ہے۔ہمارا پیار اور امیدکی منفرد کارکردگی ہم سے منفرد وعدہ کرتی ہیکہ ہر انسانی زندگی کی بے انتہا اہمیت ہے،کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں انسان اپنے عمل کی بنیاد پر جنت یا جہنم یا جا ئےگا۔زندگی اعتدال پر ہونی چاہیے جہاں کرو یا نہ کرو کی بات اعتدال پر ہو۔اس طرح سے ہم زندگی کو اہمیت سے پر اور قیمتی بنا سکتے ہیں۔ ماحول کے ساتھ خود کو ڈھال کراس عقیدے کے ساتھ کہ ہر مخلوق کو الله نے بنایا ہے ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔یہ بھی خاص بات ہیکہ خود کی عزت کرتے ہوئے ہم اپنی ترقی پر نظریں جمائے رکھیں۔ کیونکہ آپکی زندگی سے دوسرے سیکھیں گے۔خدا کے ساتھ رشتہ،فیملی کے ساتھ رشتہ اور اجنبی کے ساتھ ہم اچھے رشتے بنائیں اور جہاں تک ہو سکے انہوں خلوص اور پیار دیں۔تب ہم اپنی زندگی کی مزید اہمیت بڑھا سکیں گے۔اہمیت پانے کا ایک اہم جز اس سے دل لگائیں جو سب سے پیار کرتا ہے اور سب کا خیال کرتا ہے۔ہم اس راستے پر ایک آسان طریقے سے چل سکتے ہیں ۔بس ہمیں مدد کرنے،خلوص اور پیار والا اور دوسروں کی عزت کرنے والا بننا ہوگا۔الله نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا۔