ممبٸی۔مہاراشٹر۔/صداٸے وقت/ عبد الرحیم صدیقی ۔۔۔۔٢٩ اگست ٢٠١٩۔
=========================
راشٹریہ علمإ کونسل کی ریاستی آفس کا افتتاح ٢٩ اگست کو ممبٸی کے ناگپاڑہ علاقہ میں کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی کے ہاتھوں ہوا۔۔۔اس موقع پر ایک شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔اس افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوٸے قومی صدر نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آر یو سی اب ملک کی 14 ریاستوں میں اپنا کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کا کہ ممبٸی میں آفس کا قیام بہت ضروری تھا اور ناگپاڑہ جیسے جنکشن پر آفس کھلنے پر اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوٸے قومی صدر نے مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کی۔
اپنے خطاب میں مولانا عامر رشادی نے کہا کہ ہم ایمانداری سے سیاست کریں گے اور کبھی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں گے اور مظلوم کی مدد کریں گے خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔
ہماری سیاست ایمانداری کیساتھ حصے داری پر مبنی ہوگی۔
اس موقع پر ریاستی کارکنان میں کافی جوش و خروش رہا ۔اس موقع پر ریاستی صدر شیخ عبد اللہ اعظمی، حاجی نور محمد ، ابو سالم ، آفتاب احمد کے علاوہ ریاست کے بہت سارے کارکن و عوام موجود رہے