Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 21, 2019

آئی این ایکس میڈیا معاملےمیں چدمبرم کوسی بی آئی نےکرلیا گرفتار

سی بی آئی کی دوسری ٹیم پی چدمبرم کے گھرکے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی ان کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے
نٸی دہلی /صداٸے وقت / مورخہ ٢١ اگست ٢٠١٩(ذراٸع).
=========================
آئی این ایکس میڈیا معاملے میں الزامات کا سامنا کررہےسابق وزیرمالیات پی چدمبرم کو سی بی آئی نے ان کی رہائش گاہ سےگرفتارکرلیا ہے۔ پی چدمبرم نےآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں پارٹی کے سینئرلیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ کانفرنس کے بعد پی چدمبرم جورباغ واقع اپنی رہائش گاہ پرپہنچےتھے۔ جمعرات کو چدمبرم کو راوس ایوینیوکورٹ کے اسپیشل سی بی آئی عدالت میں پیش 
کیا جائے گا۔

کہا جارہا ہے کہ چدمبرم کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل ان کا میڈیا بھی کرایا جائے گا۔ سابق وزیرمالیات کی گرفتاری کے بعد کانگریس کے کارکنان نے مخالفت میں سی بی آئی کی گاڑی روکنے کی بھی کوشش کی۔ اس سے قبل سی بی آئی کی ٹیم کانگریس دفترپہنچی تھی، جواب چدمبرم کےگھرپہنچی ہے۔ دروازہ نہیں کھلنے کے بعد سی بی کی ٹیم دیوار چھلانگ لگاکرچدمبرم کے گھرمیں گھسنے کی کوشش کی، بعد میں گھرکا دروازہ کھولا گیا
سی بی آئی کی دوسری ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچی ہے۔ دوسری ٹیم چدمبرم کی رہائش گاہ کے پچھلے دروازے سے اندرداخل ہوئی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی پولیس کی ایک ٹیم بھی چدمبرم کی رہائش گاہ پرپہنچ گئی ہے۔
خبرہے کہ تھوڑی دیرمیں سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔ وہیں پی چدمبرم کی رہائش گاہ کے باہرکچھ شرپسند عناصرنے 'چدمبرم ملک مخالف' نعرے لگاکرماحول خراب کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔