Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 8, 2019

ملک برہمن واد کی طرف گامزن۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلامک یوتھ فیڈریشن۔

پریس ریلیز/صداٸے وقت۔
٨اگست ٢٠١٩۔نٸی دہلی۔
================
=========


ملک میں دوبارہ BJP کی حکومت بننے کے بعد حکومت ہند جس انداز سے کام کر رہی ہے اور مختلف قانون میں ترمیم کر رہی ہے اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ ملک پوری طرح سے برہمن واد کی طرف گامزن ہے. ان خیالات کا اظہار آئ وائ ایف کے قومی صدر ڈاکٹر وجیہ القمر فلاحی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے كیا. ابھی حال ہی میں جہاں ایک طرف ملک کی پارلیمنٹ نے طلاق ثلاثہ بل لاکر مسلمانوں کے شرعی معاملات میں مداخلت کی ہے وہیں دوسری طرف UAPA  قانون جس کا سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کو ہوا تھا، میں ترمیم کرکے مسلمانوں کو جیلوں میں ڈالنے کا ایک نیا طریقہ ایجاد کر لیا گیا ہے. اور سب سے بڑھ کر دستور کی دفعہ ٣٧٠ کو ہٹا کر کشمیری عوام کو ٹھگا گیا ہے. قانون کی جس دفعہ کے ذریعے کشمیر نے بھارت میں شامل ہونے کا ارادہ کیا تھا اور کشمیر کو ایک مخصوص ریاست کے درجے میں شامل کیا تھا اب اسی دفعہ کو تار تار کر دیا گیا. یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے خطرہ کے وقت میں کسی کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی جائے اور پھر کچھ دنوں کے بعد محافظ ہی اس کے لیے خطرہ بن جائے. ڈاکٹر وجیہ القمر نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نازک موقع پر جو لوگ حکومت کی تائید کر رہے ہیں ان کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ اس سے عام ہندوؤں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ صرف اور صرف برہمن واد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگا. برہمن واد اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پہلے دوسروں کو استعمال کرتا ہے پھر جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے تو استعمال شدہ افراد کو باہر نکال دیا جاتا ہے. ماضی میں اڈوانی اور توگاڑیا کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے، اس کی واضح مثال ہے. اس لئے لوگوں کو سنجیدگی سے تمام مسائل اور ممکنہ نتائج پر غور و فکر کرنا چاہیے. کہیں ایسا نہ ہو کہ عصبیت میں کوئی ایسا فیصلہ کر لیا جائے جو ملک کے لئے خطرہ بن جائے. ماضی میں حکومتوں کے ظلم اور نا اہلی نے اپنی عوام کو جو رسوا کیا ہے کہیں وہ رسوائی یہاں کے لوگوں کا مقدر نہ بن جائے.
میڈیا انچارج، اسلامک یوتھ فیڈریشن
محمد مبشر