Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 15, 2019

جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم آزادی


اعظم گڑھ ۔اترپردیش ۔/صداٸے وقت/غفران احمد کی رپورٹ۔۔۔۔۔١٥ اگست ٢٠١۔
=========================
پوٸی تھانہ کے کوہنڈہ گاٶں  کے قدیم اور مشہور  مدرسہ میں  جشن یو م آزادی  جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا 

اس بزم کا آغاز مدرسہ کے شعبہ حفظ کے طالب علم عزیر احمد کی تلاوت کلام  سے ہوا اس کے بعد پرچم کشائی کی رسم سابق خازن مدرسہ دینیات کے صاحب زادے  جناب اطہر صاحب کے ہاتھوں انجام پائی  اس بعد بچوں نے یوم آزادی میں علماء دیوبند کا کردار اور آزادی وطن کی تاریخ پر تفصیلات  اور دیگر موضوع پر  تقریر پیش کی بعد میں مدرسہ کے صررمدرس غفران احمد نےدور دراز سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا صدر صاحب نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس یوم آزادی کے مبارک موقع پر ان مقدس اور پاک باز جمع  شریعت  و طریقت  ہستیوں کو اپنے بیچ  پا کر میں اپنے دل میں کافی خوشی محسوس کر رہا ہوں پروگرام  میں مدرسہ کے ناظم اعلی  جناب عبداللہ  صاحب  اور نائب ناظم مولوی طیب اصلاحی ممبران ۔مزمل ، مولوی محمد راشد اصلاحی، حافظ عمران ۔و دیگر ممبران و عہدہ داریاں موجود رہے۔