Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 4, 2019

جمو کشمیر مسٸلے پر ”صداٸے وقت “ کا انکشاف صحیح ثابت ہوا۔۔۔۔۔ریاست جمو کشمیر منقسم۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت/ ذراٸع/ مورخہ ٥ اگست ٢٠١٩۔
========================ججمو کشمیر میں ایک ہفتہ کی تیاری کے بعد آخر کار فیصلہ آ ہی گیا۔۔۔جمو کشمیر کو منقسم کردیا گیا ہے۔دفعہ 370 اور 35 A ختم۔۔۔۔۔اس بات کا انکشاف صداٸے وقت نے اپنے مختلف ذراٸع سے پہلے ہی کردیا تھا کہ جمو کشمیر کو تقسیم کرنے کی تیاری ہے۔۔۔اب نٸی پارلیمنٹری بل کے مطابق جمو کشمیر کو مخصوص درجہ سے الگ کردیا گیا ہے۔اور ریاست کی تقسیم کردی گٸی ہے۔لداخ کو الگ سے یونین ٹیرٹری بنانے ادیب
کا اعلان کیا گیا ہے۔۔جمو کشمیر بھی ایک ریاست تو رہے گی مگر وہ بھی یونین ٹیری ٹری ہوگا۔
دفعہ 370 کےایک حصے کو چھوڑ کر سبھی دفعات کو ختم کردیا گیا۔اب وہاں پر ایک جھنڈا ہوگا۔پارلیمنٹ کا قانون چلے گا ۔۔غیر کشمیری بھی زمین جاٸداد خرید سکیں گے۔سبھی ہندوستانی شہری ہوں گے ۔۔دوہری شہریت ختم ہو گی۔
وزیر داخلہ کے راجیہ بھا میں اس اعلان کے بعد ہاوس میں ہنگامہ جاری ہے اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے باہر بھی کشمیریوں کا ہنگامہ جاری ہے۔
کشمیر کے حالات کشیدہ ہیں مزید فوجی دستے فضاٸی راستے سے کشمیر میں بھیجے جا رہےہیں۔