الحاج محمد سعید نوری صاحب کی جانب سے دائر مقدمہ پر ہوگی سماعت
شریعت میں حکومتی مداخلت کے خلاف تاحیات سینہ سپر رہوں گا
محمد سعید نوری
محمد سعید نوری
نٸی دہلی /پریس ریلیز/صداٸے وقت۔
=========================
ملک میں سب سے زیادہ موضوع بحث رہنے والا بل تین طلاق جو اب قانون کی شکل میں ہوگیا ہے
موجودہ حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزور طاقت
اس میں بظاہر کامیابی توحاصل کرلی ہے مگر وہ مسلم ماں بہنوں کی جانب سے اس اعلان پر کہ ہم شریعت کی روشنی میں ہی زندگی گزارنے پر ناز کرتی ہیں
مودی حکومت کو حواس باختہ کردیا ہے
=========================
ملک میں سب سے زیادہ موضوع بحث رہنے والا بل تین طلاق جو اب قانون کی شکل میں ہوگیا ہے
موجودہ حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزور طاقت
اس میں بظاہر کامیابی توحاصل کرلی ہے مگر وہ مسلم ماں بہنوں کی جانب سے اس اعلان پر کہ ہم شریعت کی روشنی میں ہی زندگی گزارنے پر ناز کرتی ہیں
مودی حکومت کو حواس باختہ کردیا ہے
جب سے یہ متنازع بل زیر بحث آیا تبھی سے رضا اکیڈمی نے پرزورانداز میں احتجاجی مظاہرہ شروع کر رکھا ہے
جیل بھرو اندولن سے ہوکر
تحفظ شریعت کیلئے رضا اکیڈمی نے اس کالے قانون کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا
جس کے لئے مشہور وکیل مشتاق احمد کی خدمات لی گئی تھی
انہوں نے تمام قانونی نکات کاباریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد آج 20 اگست کو فائل
سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے
جو بحث کے لیے منظور بھی کرلی گئ ہے
دہلی سے موصوف وکیل کے ذریعے ملی خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں رب کریم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے
رضا اکیڈمی کو اپنے دین کی حفاظت کیلئے منتخب کیا
اور شریعت محمدیہ کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ نے ہماری طرف سے دائر درخواست کو سماعت کیلئے قبول کیا
آپ نے مزید کہا کہ مذکورہ بل بھلے اب قانون بن گیا ہو
مگر ہم آج بھی اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے
اور اسے شریعت میں مداخلت قرار دیتے ہیں
رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری الحاج محمد سعید نوری صاحب نے مزید کہا کہ
ہم اور ہماری تنظیم رضا اکیڈمی
اس کا ہرفرد مرتے دم تک
شریعت اسلامیہ کے لیے جدوجہد کریں گے
اور یہی جذبہ یہاں کے تمام مسلمانوں میں ملے گا
طلاق ثلاثہ قانون کے خلاف بولتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے عرضی عدالت عظمیٰ میں داخل کردی گئی ہے
جس کا نمبر ہے
محمد سعید نوری یونین آف انڈیا
30043-2019
20-8-2019
کے تحت منطور کیا گیا ہے
اب اس پر سپریم کورٹ میں نہایت ہی مضبوطی کے ساتھ
مدلل شرعی اور قانونی دلائل کے ساتھ لڑا جائیگا
جس کیلئے قدم قدم پر آپ کے تعاون اور مدد کی ضرورت پڑے گی
آپ نے مشہور وکیل مشتاق احمد صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا
جس پر انہوں نے کہا کہ یہ نوری صاحب کی ہی جرات وشجاعت کی بات تھی کہ وہ سپریم کورٹ پہونچے
اور اس متنازع قانون کو چیلنج کرنے کو کہا
جس پر آج یہ فائل عدالت عظمیٰ تک پہنچی۔
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی
سکریٹری رضا اکیڈمی