Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 23, 2019

اعظم گڑھ کا ایک معروف ادارہ۔۔۔

اعظم گڑھ /اتر پردیش۔/ صداٸے وقت۔حامد اقبال صدیقی۔
=========================
اعظم گڑھ یوپی کے ایک چھوٹے سے گاؤں طُویٰ میں ’’جامعۃ الطیبات‘‘ ایک بہت بڑی دینی درسگاہ ہے جہاں پندرہ سو سے زائد طالبات قرآن، حدیث، فقہہ، حفظ اور دیگر دینی علوم میں فضیلت کی سند حاصل کررہی ہیں۔ 

یہ درسگاہ سرکاری سطح پر منظور شدہ ہے اور یہاں سے حاصل کردہ فضیلت کی سند اِنٹر کے مساوی مانی جاتی ہے اور طالبات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملّیہ اسلامیہ دہلی میں آرٹس فیکلٹی میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ یہاں چار پانچ جماعتوں تک تو انگریزی کی اور ایک جماعت میں ریاضی کی تعلیم ضرور دی جاتی ہے لیکن عصری علوم مثلاً سائنس وغیرہ کی تعلیم سے یہ طالبات محروم ہیں۔ حکومتِ ہند کے سفیر برائے سیریا (شام) حفظ الرحمان اعظمی صاحب اسی گاؤں میں پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور سوِل سروسیز میں کامیابی کے بعد اتنے بڑے عہدے پر پہنچ کر اپنے گاؤں کا نام روشن کیا۔ ان کے والد نے اپنے رفقا کے ساتھ مل کر وسیع و عریض رقبے پر مذکورہ جامعہ قائم کیا۔ حفظ الرحمان اعظمی صاحب کی خواہش پر میں نے اور زاہدہ صدیقی نے ۳۰؍ اگست کو جامعہ کا دورہ کیا، ’’عصری تعلیم اور مستقبل کی منصوبہ بندی‘‘ کے عنوان پر طالبات سے خطاب کیا اور چھوٹا سا کوئیز بھی کیا۔ اس کے بعد اساتذہ سے گفتگو کی جن کی تعداد ۳۴ ہے، ان میں کچھ تو جیّد علما میں شمار ہوتے ہیں، نیز ایک بڑی تعداد میں نوجوان معلمات ہیں۔ وہاں میں نے کمپیوٹر کلاس اور انگلش اسپیکنگ کلاس کا منصوبہ پیش کیا جسے فوراً منظور کرلیا گیا اس کے علاوہ طالبات کے لیے کھیل کود اور حفظانِ صحت کے پیریڈ کی بھی سفارش کی۔
*حامد اقبال صدیقی*