Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 29, 2019

انسانیت کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا محمد اسلم قاسمی۔


ممبئی  29/ اگست 2019/ صداٸے وقت/ذراٸع۔
=========================
جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے حکم سے جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،ممبئی کا وفد تقریباً تین لاکھ روپیہ کی مالیت کا ساز وسامان لے کر اچل کرنجی،کولہا پور مولانا محمد اسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون،مولانا محمد احمد نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،کی قیادت میں پہونچااور متاثرین میں تقسیم کیا۔
مولانا محمد اسلم قاسمی نے اس دوران متاثرین کو حوصلہ دلایا،اور کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔جتنی وسعت اللہ تعالیٰ نے ہم سب کو دی ہے اس کے مطابق بلا تفریق مذہب و ملت آپ 
لوگوں کی مدد کریں گے۔

مولانا محمد اسلم قاسمی نے یہ بھی کہا کہ ایسی تباہی کا منظر میں نے پہلی مرتبہ اپنی آنکھوں سے دیکھا،جو وہاں کی سر زمین اپنی زبان حال سے گواہی دے رہی تھی۔انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ انسانیت کی خدمت کرکے دلوں کو سکون ملتا ہے۔

اس ریلیف کے ساز و سامان جمع کرنے میں شمال مغربی زون کے لوگوں کا تعاون حاصل رہا ،خاص طور پر مفتی افضل حسین قاسمی خازن جمعیۃعلماء شمال مغربی زون،مولانا محمد اشرف قاسمی نائب صدر،مولانا محمد عباس رکن،مولانا شاہد اشہد نائب صدر،مفتی مہدی حسن قاسمی نائب صدر،مولانا امتیاز احمد قاسمی جنرل سکریٹری،مولانا محمد زکریا قمر قاسمی سرپرست،مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی،مفتی محمد عمران،حاجی محمد یونس جوائنٹ سکریٹری،مولانا نصر اللہ،حاجی قطب الدین کاندیولی،شمیم خان اعظمی نائب خازن،حافظ توصیف،مولانا توفیق،مولانا طاہر،عمران مکھی،معاذ بھائی،طاہر بھائی۔