Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 10, 2019

جونپور۔۔دو شاطر بدمعاش پولیس کی گرفت میں۔۔۔لوٹ کی موٹر ساٸیکل و ناجاٸز اسلحہ برآمد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
========================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے بھسوڑی موڑ واقع نہر کے قریب پولیس نے مخبر کی اطلاع پر دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے لوٹ میں استعمال کی گئی موٹرسائیکل،طمنچہ اور زندہ کارتوس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر ساتھیوں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کے روز مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے گروہ کے دو ممبر مذکورہ نہر کے قریب کسی لوٹ کی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔

اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے پلیا کے قریب محاصرہ کرتے ہوئے دونوں بدمعاشوں کو گرفتارکرتے ہوئے تھانے لائی۔سختی سے پوچھ گچھ کے دوران سابقہ مہینے میں ہوئی کئی لوٹ میں شامل ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کی معلومات پولیس کو دیا۔بدمعاشوں نے اپنا نام سورج ولد رادھے شیام ساکن ساری جہاں گیرپٹی اور پنکج یادو ولد رودر یادوساکن بڑونا تھانہ سرپتہاں بتایا۔پولیس نے دونوں بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیگر بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔