جون پور۔۔۔اتر پردیش۔۔۔نماٸندہ صداٸے وقت۔
=========================
جونپور۔شاہ گنج ریلوے ٹریک پر پٹری مرمت کے کام کے دوران شاہ گنج ریلوے اسٹیشن پر سابرمتی اور بریلی ایکسپریس گھنٹوں کھڑی رہنے سے مسافرپریشان رہے۔کام کی وجہ سے کھیتاسرائے میں سیالدہ ایکسپریس بھی گھنٹے بھر کھڑی رہی اور پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر بھی گاڑیوں کو دوسرے راستے سے منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔دیر شب سے ہفتہ کی دوپہر تک ریلوے پھاٹک بند ہونے سے شاہراہ پر دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار لگی رہی۔
شاہ گنج۔جون پور ریلوے ٹریک پر واقع اسرہٹہ ریلوے کراسنگ کے گیٹ نمبر 58 اے پر جمعہ کی رات سے ہفتہ کی صبح تک ریل ٹریک کی مرمت کا کام جاری تھا، جس کی وجہ سے شاہراہ کا ریلوے پھاٹک بند رہا۔شاہراہ پر جام کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جام کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے شاہ گنج جانے والی گاڑیوں کو کھیتاسرائے بازار سے ہی کھٹہن کی طرف موڑ دے رہی تھی۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کے کام کی وجہ سے اسٹیشن پرسابرمتی ایکسپریس ہفتہ کی صبح 7:08 منٹ پر مقامی ریلوے اسٹیشن پہنچی اور تقریبا 2 گھنٹے کے بعد صبح 9 بجکر 17 منٹ پر جونپور کے لئے روانہ ہوئی۔ اسی طرح بریلی سے وارانسی جانے والی جنتا ایکسپریس ہفتہ کی صبح 5:15بجے پہنچی اور تقریبا ڈھائی گھنٹے کے بعد صبح8:37 بجے جونپور کے لئے روانہ ہوئی۔ کھیتاسرائے ریلوے اسٹیشن پر سیالدہ ایکسپریس بھی گھنٹوں کے بعد ہفتہ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ پر شاہ گنج پہنچی جبکہ اس کا مقررہ وقت شام 4 بجکر 12 منٹ ہے۔ ٹرینوں کی تاخیر سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔