Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 26, 2019

جونپور۔۔۔کھیتا سراٸے یونین بینک کا سرور فیل۔۔۔۔عوام کو پریشانیوں کا سامنا

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
کھیتا سرائے قصبہ واقع یونین بینک میں سرور فیل ہونے اور مسلسل چھٹیوں کے بعد کھلنے سے لوگوں کو بھاری بھیڑ کا سامنا کر نا پڑا بعض لو گوں کا کام شام تک نہ ہو پایا اور ہ بیرنگ ہی واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔
واضح ہو کہ کھیتا سرا ئے قصبہ واقع یونین بینک علاقہ کی کافی قدیم بینک ہے جس میں تقریبا ۵۲ ہزار کے قریب اکائنٹ ہو لڈر ہیں تین روز کی مسلسل چھٹی کے بعد جب بینک کھلی تو ضرروت مندوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہر کوئی گھنٹوں لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر تا رہا۔صبح میں نیٹ ورک کی خرابیاور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے دوپہر تین بجے تک بینک میں صارفین کا ہجوم تھا پیسہ نکالنے پہنچے لو گ شام تک اپنے گھروں کو واپس لو ٹے تو وہیں پیسہ جمع کرنے پہنچے  بعض تاجر  بھیڑ دیکھ کر واپس لوٹ گئے۔اس ضمن میں شاخ انچارج امریش سنگھ نے بتا یا کہ بینک میں اکائنٹ ہو لڈروں کے مقابل اسٹاف کی تعداد کافی کم ہے وہیں بعض ملازمین کا تبادلہ بھی ہو گیا ہے ان کے مقام پر ابھی ملازم نہیں آئے ہیں اور سرور کے ڈاؤن ہو جانے سے مسئلہ اور بڑھ گیا ہے۔