Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 9, 2019

سابق یونین منسٹر و بی جے پی کے سینیر رہنما ارون جیٹلی دہلی ایمس میں آ ٸی سی یو میں بھرتی۔۔۔۔وزیر اعظم نے ایمس جاکر حال چال لی۔

صداٸے وقت/ذراٸع۔
سابق مرکزی وزیر خزانہ اور بی جے پی کے سینیر رہنما کو سانس لینے میں تکلیف محسوس ہونے پر دہلی کے ایمس میں انتہاٸی نگہداشت یونٹ میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں پر مختلف ماہرین ان کا علاج کر رہے ہیں۔۔
وزیر اعظم نریندر مودی ایمس جاکر جیٹلی کی صحت کے متعلق جانکاری لی۔اس کے علاوہ وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے علاوہ دیگر رہنماوں نے اسپتال پہنچے۔
ذراٸع کے مطابق ارون جیٹلی کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ آبزرویشن میں ہیں۔واضح ہو کہ ارون جیٹلی کے گردے کا ٹرانسپلانٹ ہوچکا ہے اور ذیا بیطس کے عوارض میں بھی مبتلا ہیں۔