Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 6, 2019

راجستھان اسمبلی میں ماب لنچنگ بل پاس۔۔۔ماب لنچنگ غیر ضمانتی جرم۔

راجستھان۔مدھیہ پردیش کے بعد دوسری ریاست ہے جہاں ماب لنچنگ بل پاس ہوا ہے۔دونوں جگہ کانگریس کی حکومت ہے ۔۔
از/نثار مصباحی۔/صداٸے وقت۔۔مورخہ ٦ اگست ٢٠١٩۔
=========================
راجستھان وِدھان سَبھا نے موب لِنچِنگ کے خلاف قانون پاس کر دیا ہے. اس قانون کے مطابق اگر دو لوگ بھی مِل کر کسی کو مارتے ہیں تو اسے بھی "موب لِنچِنگ" ہی مانا جائے گا. 

اِس قانون میں "موب لِنچِنگ" کو غیر ضمانتی جرم قرار دیا گیا ہے.
موب لِنچِنگ میں آدمی کے مر جانے پر مارنے والوں کو عمر قید اور ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی.
شدید زخمی ہونے پر 10 سال کی قید اور 50 ہزار سے 3 لاکھ تک جرمانہ کی سزا ہوگی. جب کہ زخمی ہونے پر 7 سال کی قید اور ایک لاکھ تک جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے.
خاص بات یہ ہے کہ لِنچِنگ میں کسی بھی طرح مدد کرنے والوں کو بھی وہی سزا دی جائے گی جو موب لِنچِنگ کرنے والوں کے لیے طے کی گئی ہے.
ایسا نہیں کہ راجستھان میں یہ قانون آسانی سے پاس ہو گیا. بی جے پی کے بہت سے ممبران اسمبلی نے اس کی مخالفت میں زبردست ہنگامہ کیا اور اتنی شدید مخالفت کی کہ تین بار ووٹوں کی تقسیم کے حالات بن گئے, لیکن بہر حال اشوک گہلوت کی حکومت یہ بِل پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی.
اس اہم قانون کی ایسی شدید مخالفت بتاتی ہے کہ ہمارے حکمراں اور قانون ساز طبقوں میں ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد ہے جو یہ نہیں چاہتے کہ موب لِنچِنگ جیسی لعنت کا خاتمہ ہو. وہ اس منحوس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں. ایسے لوگ ہندوستان کے لیے خود بہت بڑا خطرہ ہیں. اور ان کا دستوری اداروں پر قابض ہونا نہایت تشویش ناک ہے.