Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, August 28, 2019

مایاوتی پھر منتخب کی گیٸں بی ایس پی کی قومی صدر۔۔

لکھنٶ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/ ذراٸع۔مورخہ۔۔٢٨ اگست ٢٠١٩۔
========================
بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر و ریاست اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایا وتی کو پھر سے بی ایس پی کا قومی صدر منتخب کر لیاگیا ہے۔

لکھنٶ میں پارٹی کے ملک بھر سے آٸے پارٹی کے عہدیداران نے اور پارٹی کی قومی مجلس عاملہ نے مایاوتی کو بلا مقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کیا۔ اس موقع پر مایاوتی نے ریاست میں آٸندہ ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کیں نیز ١٣ ضمنی الیکشن کے حلقوں سے ١٢ حلقوں کے امیدواروں کے بھی نام کا اعلان کردیا۔
گھوسی سے قیوم انصاری، مانک پور سے راج ناراٸن نرالا،ہمیر پور سے نوشاد علی،زید پور سے اکھلیش امبیڈکر،بلہا سے رمیش گوتم،ٹنڈلا سے سنیل کمار ، پرتاپگڑھ سے رنجیت سنگھ پٹیل،رام پور صدر سے زبیر احمد، ایگلس سے اجے کمار،لکھنٶ کینٹ سے اجے دویدی،گووند نگر کانپور سے دیوی پرساد تیواری کو امید وار بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ جلالپور اور گنگوہ کے لٸیے امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جاٸے گا۔
اتر پردیش کے ضمنی الیکشن کے علاوہ مایاوتی کے اعلان کے مطابق پارٹی آٸندہ ہونے والے مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔۔۔اس سلسلے میں ہریانہ، مہاراشٹر، جھار کھنڈ اور دہلی کے اسمبلی الیکشن میں الیکشن لڑے گی۔