جون پور۔۔۔اترپردیش (صداٸے وقت نیوز)۔
=========================
چندوک تھانہ احاطے میں منعقد یوم سمادھان کے دوران افسروں اور اہلکاروں میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب بغیر کسی اطلاع کے کمشنر دیپک اگروال اور آئی جی وجئے سنگھ مینا پہنچ گئے۔ اطلاع پر ایس ڈی ایم راجیش کمار اور سی او رام بھون بھی پہنچ گئے۔ دونوں نے شکایت کرنے والوں کے مسائل ایک ایک کرکے سنے اور ان کا تصفیہ کرایا۔ اس دوران افسران نے لاپرواہی کی وجہ سے جہاں لکھ پال پون کمار کو منفی اندراج دیا وہیں پرہلاد یادو کو جم کر پھٹکار لگائی۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ تھانہ احاطے میں منعقدہ یوم سمادھان کے دوران پولیس افسران فریادیوں کے مسائل سن رہے تھے کہ اچانک کمشنر دیپک اگروال اور آئی جی وجئے سنگھ مینا جائزہ لینے پہنچ گئے جس سے تھانہ احاطے میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔دونوں افسران خود بیٹھ کر لوگوں کے مسائل کو سننا شروع کیا تو کافی لاپرواہی ملنے پر ناراض ہو گئے۔ کمشنر کے سامنے جب حسام پور گاؤں کی رام دلاری زمین پیمائش کے معاملے میں آئی تو کھتوانی کی کاپی دیکھ کر معلوم ہوا کہ اس کے شوہر کی ڈھائی سال قبل موت ہو چکی ہے،باوجود اس کے آج تک وراثت نہیں ہو سکی۔ ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر نے لاپرواہی کرنے والے لیکھ پال پون کمار کو اپنے کام میں لاپرواہی برتنے پر پھٹکار لگاتے ہوئے منفی اندراج دیا۔ ہری ہر پور میں راجندر کنوجیا کے چک روڈ کی پیمائش کی درخواست کے بعد مہینوں گزرجانے کے بعد بھی تصفیہ نہیں ہونے پر انھوں نے حلقہ لیکھ پال چندر موہن کو پھٹکار لگاتے ہوئے جلد تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔درخواست کا وقت سے تصفیہ نہیں کرنے پر انھوں نے لیکھ پال پرہلاد یادو کو بھی سخت ہدایت دی۔اس دوران افسران نے ریونیو اہلکاروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دفہ41و24کے معاملے میں کسی طرح کی لاپرواہی برداست نہیں کیا جائے گا۔وقت وقت پر اس کی جانچ کی جائے گی اور لاپرواہی ملنے پر کاروائی کی جائے گی۔اس دوران آئی جی وجے سنگھ مینا نے تھانے میں رجسٹر وغیرہ کا معائنہ کیا اور کھانے کے سامان کی جانچ کی۔انھوں نے تھانہ انچارج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کے تصفیہ کرانے کیلئے جہاں پولیس فورس کی ضرورت ہو وہاں فورس مہیا کرائے۔