Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 31, 2019

آسام این آرسی: فاٸنل فہرست پرآسام بی جے پی کوبھروسہ نہیں، کانگریس نےکہا - ہرطبقہ ہے ناراض۔۔!!!

نٸی دہلی / صداٸے وقت/ذراٸع/٣١ اگست ٢٠١٩۔
=========================
آسام میں برسراقتداربی جے پی نےہفتہ کوکہا کہ وہ قومی شہریت رجسٹر(نیشنل رجسٹرارآف سٹیزنز) کی حتمی فہرست پربھروسہ نہیں کرتی ہے۔ پارٹی نےمرکزاورریاستی حکومتوں سےقومی سطح پراین آرسی تیارکئےجانےکی اپیل کی۔ آسام بی جے پی کےصدررنجیت کمار داس نے یہاں پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سےکہا کہ این آرسی کی حتمی فہرست میں آفیشیل طورپرپہلےبتائےگئےاعدادوشمارکےمقابلے باہرکئےگئےلوگوں کی بہت چھوٹی تعداد بتائی گئی ہے۔

رنجیت کمارداس نےکہا 'ہم اس این آرسی پربھروسہ نہیں کرتے ہیں۔ ہم بہت ناخوش ہیں... ہم مرکزاورریاستی حکومتوں سے قومی سطح پراین آرسی تیارکئے جانےکی اپیل کریں گے'۔  انہوں نےکہا کہ پارٹی باہرکئےگئےلوگوں کےذریعہ فارنرس ٹریبیونل (ایف ٹی) میں اپیل کئے جانےکےعمل اورمعاملات کے فیصلوں پرتقریباً نظررکھےگی۔ انہوں نےکہا 'اگرایف ٹی حقیقی ہندوستانیوں کےخلاف منفی حکم دیتےہیں توہم پورے 19 لاکھ معاملات حل کرنےکا انتظارنہیں کریں گے۔ ہم قانون لائیں گےاوران کے تحفظ کے لئےکام کریں گے'۔
وہیں کانگریس نےکہا کہ این آرسی کی موجودہ حالات سے ریاست کا ہرطبقہ ناراض ہےاور ملک کے حقیقی شہریوں کے مفاد کے تحفظ کویقینی بنانا چاہئے۔ این آرسی کی حتمی فہرست آنےکےبعد پارٹی صدرسونیا گاندھی کی رہائش گاہ پراس موضوع کولےکرمیٹنگ ہوئی، جس میں مغربی بنگال اورشمال مشرق سے تعلق رکھنے سینئرلیڈرشامل ہوئے۔ میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئرلیڈرادھیررنجن چودھری نےکہا کہ ملک کے حقیقی شہریوں کےمفاد کا تحفظ ہونا چاہئے۔ لوک سبھا میں پارٹی کےلیڈرادھیررنجن چودھری نےکہا 'ملک کے حقیقی شہریوں کےمفاد کا تحفظ ہونا چاہئے اورانہیں این آرسی میں شامل کیا جانا چاہئے۔
کانگریس نےلگایا لاپرواہی کا الزام
آسام سےکانگریس کے لوک سبھا رکن گورو گوگوئی نےکہا 'آسام کا ہرطبقہ این آرسی کی حالات سے ناراض ہے۔ بی جے پی کے وزیرشکایت کررہے ہیں۔ لاپرواہی سے نفاذ کی وجہ سےہندوستان کے بہت سارے حقیقی شہریوں کوبھی عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ کانگریس سب کی مدد کرے گی۔ سیاست سے اوپرملک ہمارا ہدف ہے'۔