گوداوری۔۔۔آندھرا پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع/مورخہ ١٥ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
مشرقی گوداوری کی دریائے گوداوری میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میں 12 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ مقامی ماہی گیروں نے اب تک 5 لاشوں کو نکال لیا تھا ، جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مشرقی اورمغربی گوداوری اضلاع کے کلکٹرس اور ایس پیز سے بات کرتے ہوئے بچاو کارروائیوں کی

نگرانی کی
۔
وزیر داخلہ ایم سچترا نے میڈیا سے کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ اس کشتی میں سوار 61 افراد میں سے27 سیاحوں کوبچا لیا گیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کشتی میں 50 سیاح اور 11 ارکان عملہ تھے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہرکیا کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اسی دوران آندھراپردیش کے وزیر سیاحت اے سرینواس نے دعوی کیا ہے کہ بندرگا ہ کے حکام کی جانب سے اس کشتی کولائسنس دیا گیا ہے۔ مشرقی گوداوری ضلع کے کلکٹر مرلیدھر راو، ایس پی عدنان نعیم عاصم ، اڈیشنل ایس پی سریدھر راو فوری طور پر مقام واقعہ پہنچ گئے تاکہ بچاو سرگرمیاں انجام دی جاسکیں ۔
وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے دونوں اضلاع کے کلکٹرس سے اس واقعہ کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں اورجنگی خطوط پر راحت کاموں کی ہدایت دی۔ دونوں اضلاع کے وزراء سے کہا گیا کہ وہ جائے واقعہ پر فوری پہنچیں تاکہ راحت رسانی کے کام انجام دیئے جاسکیں۔