Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 4, 2019

پریرنا ایپ کے خلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز).
=========================
پریرنا ایپ کے خلاف مظاہرے میں بدھ کے روز کلکٹریٹ کیمپس میں اساتذہ کا ہجوم امنڈ پڑا۔ کلکٹریٹ کیمپس میں دن بھر اساتذہ کی آواز سنائی دیتی رہی۔ایپ کے خلاف اساتذہ نے دھرنہ مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم سونپا۔

کلکٹریٹ احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ بدھ کے روز جمع ہوئے۔ انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے 22 نکاتی مطالبات پر آواز بلند کی۔ اترپردیش پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے اعلان پر پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کلکٹریٹ کیمپس میں پرائمری اساتذہ ایسوسی ایشن کے ضلع صدر امت کمار سنگھ کی قیادت میں جمع ہوئے۔ قریب ایک گھنٹہ میں پورا کلکٹریٹ کیمپس اساتذہ سے بھر گیا۔ دھرنہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر امت سنگھ نے کہا کہ یہ ایپ مکمل طور پر اینٹی استاذ ہے۔ اس سے خاص طور پر خواتین اساتذہ کی رازداری کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر سوسائٹی اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور محنت سے نبھا رہی ہے، اس کے باوجود اساتذہ کو شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، جو کہ بہت غلط ہے۔ پریانا ایپ مکمل طور پر اساتذہ کے اعزاز کے خلاف ہے۔ضلع نائب صدر راجیش ٹونی و سنتوش سنگھ نے کہا کہ حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیسک تعلیم کے اساتذہ کو بدنام کرنے کی نیت سے پریرنا ایپ لے کر آئی ہے۔اگر حکومت کی نیت صاف ہوتی تو اس ایپ کو سرکاری ایپ کا اعلان کریں۔نظامت کرتے ہوئے اشونی سنگھ نے کہا کہ اساتذہ کے کام اور سلوک پر سوال اٹھانہ انصاف نہیں ہے۔حکومت کے اس تغلقی فرمان کو اساتذہ نہیں مانے گا۔خواتین مورچہ کی صدر ارچنا سنگھ نے کہا ضلع ہی نہیں پورے صوبے کا کوئی بھی اساتذہ اس ایپ کو لوڈ نہیں کرے گا۔اس موقع پر اونتکا سنگھ، پرتیبھا سنگھ، انکیتا سنگھ، نیتو، ریکھا یادو، جیوتی، بندنا سرکار، میرا، انجو، پریتی،راجیش سنگھ منا،امیش یادو،سدھیر سنگھ،ادے سنگھ،سروج سنگھ،اتل پرتاپ سنگھ،اجے سنگھ،راکیش کمار سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔