Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

گزشتہ دنوں سریا و ٹرک کی لوٹ کا پردہ فاش۔بین ریاستی گروہ کے بدو معاشی گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (صداٸے وقت نیوز) ۔
=========================
ضلع کے مچھلی شہر کوتوالی علاقہ میں ڈرائیور سمیت 18 ٹن سریا لدے ٹرک لوٹ معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ مچھلی شہر کوتوال، منگر آباد شاہ پور تھانہ انچارج، سرولانس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے آٹھ بین ریاستی بدمعاشوں کو اس معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے قریب 20 لاکھ مالیت کا لوٹا ہوا ٹرک، 7لاکھ روپے مالیت کی سریا، اس واردات میں استعمال ہونے والی ایرٹگا کار، موٹرسائیکل اور پستول، کارتوس برآمد کیا۔

پولیس لائن آڈیوٹریم میں ہفتہ کے روز صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی سنجے رائے نے بتایا کہ گزشتہ3 ستمبر کو ڈرائیور کلپ ناتھ یادو ولد نرمل یادو ساکن پڈری تھانہ تروا ضلع اعظم گڑھ ٹرک نمبر یو پی 64 ایچ 2591 ٹرک پر 18 ٹن سریا لے کر غازی پور جا رہا تھا۔ راستہ میں کار سوار تین بدمعاشوں نے ٹرک کو اورٹیک کر روک لیابندوق کے دم پر ڈرائیور کو یرغمال بنا کرٹرک لیکر فرار ہو گئے تھے۔واردات کے کچھ ہی گھنٹے میں الہ اباد میں پولیس چیکنگ کے دوران بدمعاشوں نے ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔معاملے میں ڈرائیور کی تحریر پر مقامی تھانے کی پولیس نے مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف تھی۔تفتیش کے دوران انسپکٹر مچھلی شہر، منگر آباد شاہ پور، کرائم برانچ کی ٹیم، سرولانس ٹیم گزشتہ روز تھانہ پھول پور ضلع الہ آباد سے ملزم ابھیشیک پانڈے، ہری اوم پانڈے اور پردیپ کمار اور اونچاہار تھانہ رائے بریلی سے جاوید، بدرے عالم، ریتوراج، سنجے کمار اور سنیل کمار کوسنگرام گڑھ ضلع پرتاپ گڑھ سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے لوٹ کا مال ٹرک اونچاہار رائے بریلی اور سریا 18 ٹن میں سے 17 ٹن 920 کلوگرام سنگرام گڑھ سے برآمد ہوا۔ پولیس نے لوٹ میں استعمال ہونے والی ارٹیگا کار عروسی الہ آباد سے کی۔ اس کے علاوہ دو موٹرسائیکلیں اور ایک پستول 4 کارتوس کے ساتھ، دو طمنچہ، چار زندہ کارتوس، ایک طمنچہ بور اور ایک کارتوس برآمدکیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں ٹرک لوٹنے اور ڈرائیور کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان میں ابھیشیک پانڈے ولد سوریامنی پانڈے ساکن سرائے چوہان تھانہ منگرا بادشاہ پور، بدرے عالم ولد محمد ادریش ٹیکاری تھانہ نواب گنج الہ آباد، سنجے پٹیل ولد بسنت لال پٹیل شرنگار پور الہ آباد، ریتوراج پرتاپ سنگھ ولد ملخان سنگھ ساکن رسول پور تھانہ نواب گنج، محمد جاوید ولد شمیم اختر ساکن رودا پور تھانہ سورون، پردیپ کمار ولد راج کمار پرجاپتی ساکن نگری تھانہ ہریا ضلع اورئیہ، ہری اوم پانڈے ولد دیونارائن پانڈے ساکن سرائے چوہان تھانہ منگرا بادشاہ پور اور سنیل کمار سنگھ ولد وشوشین سنگھ ساکن حسام پور تھانہ سنگرام گڑھ پرتاپ گڑھ بتایا۔