Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

ڈاکٹر شاہد بدر معاملہ۔۔۔۔بھج عدالت سے ڈاکٹر شاہد بدر کو راحت۔

پوری تفصیل ڈاکٹر شاہد بدر کے بیٹے ”عمیر شاہد“ کی زبانی۔
صداٸے وقت/١٣ ستمبر ٢٠١٩
=============================
ہمارے ابو کو اللہ نے راحت دی۔۔الحمدللہ
5ستمبر 2019کوگجرات پولیس نے منچوبھا گاوں سے ہمارے ابو کو گرفتار کیا تھا۔۔الزام یہ تھا کہ ابو نے ٢٠٠١ میں بھج میں جب زلزلہ آیاتھا۔۔اس موقع پر ےیہاں خطاب عام میں بہت ہی اشتعال انگیز گفتگو کی تھی۔۔لیکن اس پورے عرصہ میں ایکبار بھی گجرات سے کوئی وارنٹ نہیں آیا تھا۔۔بس اچانک سے گرفتاری عمل میں آگئی۔۔ایک رات اعظم گڑھ کوتوالی میں گذارنی پڑی ۔۔اگلے دن جب گجرات پولیس نے ٹرانزٹ ریمانڈ کی مانگی ہمارے وکلاء ۔۔ایڈوکیٹ ارون سنگھ جی۔۔ایڈوکیٹ عبدالخالق صاحب ایڈوکیٹ شمشاد احمد نے  جج کے ساتھ بحث کی۔۔اور جج نے عبوری ضمانت دے دی۔۔اور ہدایت کی کہ ١٣ ستمبر تک انکو (شاہدبدر فلاحی) گجرات بھج کی عدالت میں پیش ہوجانا۔۔ابو نے فوراً سے سفر کا مقصد کیا ۔۔اور نکل پڑے۔۔۔اور ١١ ستمبر کو ہی بھج bhuj کی عدالت میں پیش ہوگئے۔۔۔جج نے انکی حاضری درج کی۔۔اور کہا کہ آپ تو bail پر ہیں۔۔اب ١٣ ستمبر کو حاضر ہوں۔۔آج ١٣ ستمبر چیف جوڈیشیل مجسٹريٹ جے۔ڈی سولنکی کی عدالت میں ١١ :٣٠ معاملہ پیش ہوا۔۔سرکاری وکیل کی جج سے صرف ایک ہیDemand تھی ۔۔انھیں پولیس کسٹڈی میں دیا جائے۔۔ہمیں ریمانڈ چاہئے۔۔۔خواہ پانچ گھنٹہ کی ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ہمارے ابو کی طرف سے Adv .Kannaنے زور دار بحث کرکے واضح کیا کہ ان پر جو دفعات ہیں وہ تمام قابل ضمانت ہیں۔۔اس لئے اعظم گڑھ سے انکو ضمانت مل چکی ہے۔۔اب آپ انکو دوبارہ سے گرفتار نہیں کرسکتے۔۔ہاں اگر آپ کو پوچھ تاچھ کرنی ہے ۔۔تو کیا اسکے لئے گرفتاری ہی شرط ہے۔۔آپ پوچھ تاچھ کریں ہم اس سے نہیں بھاگتے۔۔۔

جج نے دوطرفہ بحث سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ گجرات پولیس کی طرف دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ خارج کیا جاتا ہے۔۔یہ ضمانت پر ہیں۔۔چونکہ دوری بہت ہے۔۔اسلئے انکو 14,15,16 تک یہیں بھج میں ہی رکنا ہے۔۔صبح ١١ بجے تا 5بجے شام کا وقت خاص ہے۔۔انھیں اوقات میں پولیس ان سے پوچھ تاچھ مکمل کرلے۔۔۔
اللہ کا شکر ہے۔۔اللہ نے آزمائش سے بچا لیا۔۔یہ تمام آپ تمام کی دعاوں کا ثمرہ ہے۔۔
عمیرشاہد