Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 28, 2019

یو پی وزیر اعلیٰ نے کی کشمیری طلبہ سے ملاقات۔انھیں ہر ممکن مدد کی کراٸی یقین دہانی۔

کشمیری طلبہ کی سیکورٹی اور ان کو درپیش مسائل دور کرنے کی یوگی نے کرائی ہرممکن مدد کی یقین دہانی۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پانچ کالی داس مارگ پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں پوری سیکورٹی و سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
لکھنؤ۔ اترپردیش /صداٸے وقت(نماٸندہ /ذراٸع).....٢٨ ستمبر ٢٠١٩۔
=============================
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جموں و کشمیر کے طلبہ کو پوری سیکورٹی اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پانچ کالی داس مارگ پر کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں پوری سیکورٹی و سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ یہاں جس مقصد سے آئے ہیں اسے پورا کریں۔ ریاستی حکومت ان کا پورا خیال رکھے گی۔ انہوں نے طالب علموں سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کہا کہ حکومت انہیں حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ وزیر اعلی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے 40طالب علموں کو بھی ملنے کے لئے مدعو کیا تھا لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔
اے ایم یو کے طالب علموں کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی یا بی جے پی صدر امت شاہ انہیں بلائیں گے تو وہ جانے کو تیار ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان کے مسائل کا حل نہیں نکلے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے طلبہ سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے ضمن میں ان کی رائے جانی ہے۔