Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 16, 2019

شاہ گنج ریلوے پلیٹ فارم پر زچگی۔۔۔۔۔۔نوزاٸیدا بچے کی موت

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
شاہ گنج ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر چار پر پیر کے روز ایک حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔پلیٹ فارم پر بچے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی آرپی ایف کے اہلکاروں نے خاتون اور نوزاٸیدہ بچے کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے مطابق سرحدی ضلع اعظم گڑھ کے سرائے میر تھانہ تحت سریہی گاؤں رہائشی بلجیت دہلی میں رہ کر مزدوری کرتا ہے۔اس کے ساتھ میں اس کی اہلیہ آرتی21بھی رہتی ہے۔اہلیہ کے حاملہ ہونے پر بچے کی پیدائش کیلئے دونوں کیفیات ایکسپریس ٹرین سے دہلی سے شاہ گنج آرہے تھے۔بتاتے ہیں خاتون کے شاہ گنج پہنچتے ہی ژچگی کا درد ہونے لگا جس پر ٹرین میں سوار کچھ خواتینوں کی مدد سے خاتون نے پلیٹ فارم پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔بچے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی آرپی ایف انچارج سندیپ یادو مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور ایمبولنس کی مدد سے دونوں کو مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔