میرٹھ۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
============================
میرٹھ میں ایک خاتون کی چھت سے گر کر موت ہو گٸی تھی ۔ مرنے والی خاتون کے اہل خانہ نے اس معاملہ میں پڑوسیوں کے خلاف قتل کی شکایت درج کروائی ہے ۔۔ وہیں پولیس پر الزام ہے کہ اس نے مرنے والی خاتون کے اہل خانہ پر دباو ڈال کر پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی لاش کی تدفین کروادی ۔ خاتون کے اہل خانہ نے ایس ایس پی سے مل کر قتل کی شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پیپلی کھیڑا گاوں کی رہنے والی جمیلہ گزشتہ پانچ جون کی رات اپنے گھر کی چھت پر تھی ۔ اسی دوران اس کا پڑوسیوں عرفان ، اشفاق اور دیگر کے ساتھ کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس تنازع کے درمیان جمیلہ اچانک چھت سے گڑ پڑی ۔ اس حادثہ میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ جمیلہ کو میرٹھ کے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں 14 جون کو اس کی موت ہوگئی۔
امراجالا کی ایک خبر کے مطابق پولیس نے مرنے والی خاتون کے کنبہ پر دباو ڈالا اور پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا ۔ بعد میں متاثرہ کنبہ نے ایس ایس پی سے رپورٹ درج کرانے کی فریاد کی تو تقریبا ایک ماہ بعد رپورٹ درج ہوئی ، لیکن معاملہ میں آگے کی کوئی جانچ نہیں ہوئی ۔
متاثرہ کنبہ کے مطابق حال ہی میں جب انہوں نے اس کی شکایت وزیر اعلی پورٹل پر کی تو پولیس حرکت میں آئی ۔ پیر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیپلی کھیڑا کے قبرستان سے جمیلہ کی لاش کو نکال کر اس کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا ۔ اس کی رپورٹ آنے کے بعد طے ہوگا کہ یہ قتل تھا یہ ایک حادثاتی موت تھی۔