Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 5, 2019

جونپور۔ضلع مجسٹریٹ کی جاٸزہ میٹنگ۔۔۔۔مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ کے سلسلے میں لیا جاٸزہ

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری کی صدارت میں کلکٹریٹ آڈیوٹریم میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں  ڈی ایم کے ذریعہ وزیر اعظم رہائش منصوبہ، ایم این آر ای جی اے، آنگن باڑی مراکز کی تعمیر، اسکالرشپ، بجلی وغیرہ جیسی اسکیموں کی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے منریگا، وزیر اعظم سڑک اسکیم، دیہی واٹر مشن، صاف بیت الخلاء وغیرہ کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کی،انھوں نے ہدف کے بالمقابل کام میں سست رفطار سے ہونے پر جلد کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں ایسے محکمہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔میٹنگ میں تحصیل مڑیاہوں، کیراکت، شاہ گنج،مچھلی شہر میں فنڈ دستیاب ہونے کے بعد بھی 9 مہینوں سے غیر رہائشی عمارت کی تعمیر میں پیشرفت اور میٹنگ میں عدم شرکت کے سبب اتر پردیش پروجیکٹ منیجر اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ وارانسی یونٹ دوئم کے خلاف بورڈ آف ریونیو کو لکھنے کی ہدایت دی۔ سی این ڈی ایس کے پروجیکٹ منیجر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کنہا مویشی پناہ گاہ اور حسین آباد تالاب کی تعمیر میں سست پیشرفت کے سبب انتباہ جاری کرنے کی ہدایت دی۔ اے ای جل نگم تعمیر سیکٹر اور جے ای جل نگم تعمیر سیکٹر کے تحت اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت واٹر سپلائی فیز 1 اور فیز 2 کے کام میں نرمی اور اہداف اور پیشرفت کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو خط منتقل کرنے کی ہدایت دیا۔ ٹھیکیدار شیام کنسٹرکشن کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ایکس ای این جل نگم کو کاغذات پیش کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران انھوں نے شہر کے جیسیج چوراہے پر پارک بنانے کیلئے سابقہ میں منظور پروجیکٹ کا کاغذات نکالنے کیلئے ایگزیکٹیور افسر نگرپالیکا کو ہدایت دیا۔میٹنگ میں سی ڈی اوگورو ورما، سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے، ڈی ڈی او دیارام، ڈی ایس ٹی او رام درش یادو، ڈپٹی کمشنر منریگا بھوپندر سنگھ، سی وی او ڈاکٹر وریندر سنگھ سمیت سبھی محکمہ کے افسران موجود رہے۔