Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 6, 2019

یہ اعظم گڑھ ہے !!!

از/محمد أسامہ فلاحی۔/صداٸے وقت۔
=========================
الحمد للّٰہ ہم ایسے علاقے میں پیدا ہوئے ہیں جہاں ہزاروں قسم کے اختلافات کے باوجود ملی حمیت اور زندہ دلی ملک کے دیگر علاقوں کی بنسبت کافی زیادہ پائی جاتی ہے۔2008 میں جب گرفتاریوں اور انکاؤنٹر کی لہر چلی تو پورے ملک میں سناٹا چھا گیا تھا۔اعظم گڑھ کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر بہت سے علاقوں میں بے گناہ گرفتاریاں اور فرضی انکاؤنٹر ہوئے لیکن اس ظلم کے خلاف دیوار بن کر کھڑے ہو نے کی ہمت اور حوصلہ سب سے زیادہ اہل اعظم گڑھ نے دکھایا اور گرفتاریوں کا سلسلہ تھم گیا۔اس وجہ سے یہ علاقہ ظالموں کی آنکھوں میں کانٹا بن کھٹکتا رہتا ہے۔
کل شام ظالموں کی ایک ٹیم اعظم گڑھ کی ایک بڑی شخصیت حکیم شاہد بدر فلاحی صاحب پر ہاتھ ڈال کر اپنے ناپاک عزائم کو مکمل کرنے کے ارادے سے ادھمکی۔ جس کے بعد کل شام میں انہیں گرفتار کرکے رات بھر کوتوالی میں رکھا گیا اور اگلے دن انہیں گجرات لے جانے کی تیاری شروع ہوگئی لیکن اس نازک موقع پر باغیرت اور ملی حمیت رکھنے والے اعظم گڑھ کے سنجیدہ افراد گھر میں نہیں بیٹھے رہے بلکہ فورا میدان میں ائے اور آج دن بھر کڑی محنت کرکے ضمانت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔اللہ انہیں جزاء خیر سے نوازے۔۔
مستقبل میں خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کے لیے اس طرح کے مزید سازشیں ہونگی اور اہل اعظم گڑھ خصوصاً اس کا نشانہ ہونگے،لیکن اللہ کی ذات پر بھروسہ کرتے ہوئے اعظم گڑھ کے غیور مسلمان اس طرح کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان مین ڈٹے رہیں گے اور کسی ظالم کے سامنے جھکیں گے نہیں۔.
محمد اسامہ فلاحی۔