Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 18, 2019

ڈراٸیور کی چالاکی سے ایک بڑا ریلوے حادثہ ٹلا۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔(صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
ضلع کے جنگھئی ریلوے ٹریک پر جرونا ریلوے اسٹیشن سے تھوڑا فاصلے پر میدپور بنکٹ گاؤں کے قریب جون پور سے الہ آباد جانے والی اے جے مسافر ٹرین ٹریک پر کٹ کر پڑے ہوئے مویشی کی وجہ سے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں سمیت محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔

بتاتے ہیں کہ جون پور سے الہ آباد جانے والی ٹرین نمبر54214 اے جے مسافر ٹرین بدھ کی صبح جرونا اسٹیشن پہنچی۔ منگل کی رات بنکٹ گاؤں کے قریب  اسٹیشن سے تھوڑی دوری پریک بیل ٹرین سے کٹ کر پڑا ہوا تھا، لیکن ریلوے کے ذمہ دار وں اور عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے مردہ مویشی کی لاش نہیں ہٹایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں بدھ کی صبح جب ٹرین جرونا اسٹیشن سے آگے بڑھی اور مذکورہ مقام پر پہنچی تو مردہ جانور کی لاش انجن کے اسلیپر پائپ میں پھنس گئی جس کی وجہ سے انجن بوگی کے رابطے کی پریشر ویکیوم پائپ زوردار آوازسے پھٹ گیا جس سے ٹرین جھٹکا دیکررک گئی۔ اچانک ٹرین کے رکنے کی وجہ سے اندر بیٹھے مسافروں کو کچھ ناخوشگوار لگا اور مسافر وں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ٹرین کے ڈرائیور نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دیا جس کی وجہ سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ڈرائیور کے زریعے واقعہ کی اطلاع اعلی افسران کو دی گئی تو افرا تفری مچ گئی اور آنا ً فاناً میں پہنچے زمہ داران نے مردہ مویشی کی لاش کو پٹری سے ہٹا کر مرمت کرائی۔نصف گھنٹے کی مشقت کے بعد ٹرین منزل کی جانب روانہ ہوئی۔اس ضمن میں اسٹیشن سپرٹنڈنٹ جنگھئی شیو کمار یادو نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملتے ہی مردہ مویشی کی لاش کو ٹریک سے ہٹوا دیا گیا ہے۔