Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 24, 2019

کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے مندر میں پوجا کی۔

اجمیر۔۔راجستھان /صداٸے وقت/ذراٸع.
=============================
کیرالا کے گورنر عارف محمد خان نے گزشتہ دنوں اجمیر شریف کی مزار پر حاضری کے بعد راجستھان کے کیرتی نگر میں پشکر مندر پہنچے جہاں انھوں نے جگت پتا برہما مندر میں پوجا ارچنا کی اور ہندوں کے مطابق دنیا کے اکلوتے جگت پتا برہما جی کے درشن کٸیے اور آرتی اتاری۔۔۔

اس موقع پر مندر کے پجاری نے عارف محمد خان کو برہما کی مورتی تحفے میں پیش کی۔انھوں نے یہاں مندر کے گیسٹ ہاوس میں کچھ دیر آرام کیا۔۔۔مندر کی تاریخ کے متعلق جانکاری حاصل کی اور ۔عوام کیساتھ بڑے اطمنان سے سیلفی لی اس بابت ایک ویڈیو بھی واٸرل ہوا مگر کچھ دیر بعد اس کو ہٹا لیا گیا۔۔