Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 7, 2019

جونپور۔۔بجلی کی بڑھتی شرح کے خلاف کانگریسیوں کا احتجاج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=========================
اترپردیش کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر بجلی کی بڑھتی ہوئی شرح کے خلاف ضلع کانگریس پارٹی کارکنوں نے بھی ہفتہ کے روز کوتوالی چوراہا اور کانگریس کے سینئر لیڈرراج کمار گپتا کی زیرقیادت میں دستخطی مہم چلایا گیا جس کے تحت ہزاروں افراد نے دستخط کرکے وزیر اعلی سے بجلی کی بڑھتی شرع کو فوری طور پر ختم کرنے کی مانگ کی۔

یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ اور سابق ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ عوام مشتعل ہیں اور اتر پردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ لوگوں کو بنیادی پریشانیوں سے محروم کرکے ان کا استحصال کرنے میں کس طرح مصروف ہے۔ روزگار ختم ہے، روزگار کے نام پر عوام کے مسائیل سننے کے بجائے وصولی میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو واپس نہ لیا گیا تو کانگریس پارٹی کے کارکنان سڑک سے پارلیمنٹ تک غریبوں کی آواز اٹھانے کیلئے اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں عوامی تحریک چلایا جائے گا۔ اس موقع پر سرور احمد، راجو گپتا،راج کمار نشاد،ندیم شیخ،چیتن گپتا،آکاش موریا، قوصر رضا،ساجد مانو، دھرمراج گپتا،جتیندر پرتاپ سنگھ، مفتی مہدی،بلال احمد،سرجن سنگھ،وویک یادو، ببلو گپتا سمیت درجنوں کارکن موجود رہے۔