Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 20, 2019

لوٹ کی کوشش میں ایک بد معاش گرفتار۔۔۔دو فرار ہونے میں کامیاب۔

جون پور۔۔۔اتر پردش۔ (صداٸے وقت نیوز)۔
=============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے بگتھری گاؤں کے قریب موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے ٹرک مالک کو پستول لگا کر لوٹ کی کوشش کرنے لگے۔بدمعاشوں کے رکتے ہی متاثر نے شور مچاتے ہوئے ایک بدمعاش کے ساتھ مارپیٹ کرنے لگا جس پر مقامی لوگ دوڑ پڑے۔لوگوں کو آتا دیکھ دو بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ ایک کو مقامی لوگوں نے پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق پکڑا گیا بدمعاش گینگسٹر کا ملزم ہے اور کچھ پہلے ہی جیل سے ضمانت پر باہر نکلا تھا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں رہائشی سریندر یادو ٹرک کا کاروبار کرتے ہیں۔دو روز قبل ان کے موبائل پر کسی نے رنگداری مانگنے کیلئے فون کیا تھا اور انجام دیکھنے کی دھمکی دی تھی۔جمعہ کے روز وہ 30ہزار روپے لیکر ٹرک کی قسط جمع کرنے موٹرسائیکل سے گھر سے نکال تھا۔الزام ہے کہ جیسے ہی وہ شاہراہ پر پہنچا تھا پیچھے سے موٹرسائیکل پر آئے تین کی تعداد میں بدمعاشوں نے اسے روک لیااور پستول لگا کر دھمکی دیتے ہوئے روپیوں سے بھرا بیگ لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔بدمعاشوں کے پستول نکالتے ہی متاثر نے شور مچانا شروع کر دیا اور ایک بدمعاش کو پکڑ کر مارپیٹ کرنے لگا۔شور کی آوازسنتے ہی مقامی لوگ موقع کی طرف آنے لگے جس کو دیکھ دو بدمعاش فرار ہو گئے جبکہ ایک کو مقامی لوگوں نے دوڑا کر پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی کوتوال بند کمار مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور بدمعاش کو حراست میں لیکر کوتوالی چلے آئے۔اس ضمن میں کوتوال نے بتایا کہ پکڑا گیا بدمعاش مقامی کوتوالی حلقہ کے حودہاں گاؤں رہائشی ملائم یادو ہے جو کئی لوٹ کے معاملے میں ملزم ہے۔اس پر گینگسٹر کے تحت کاروائی بھی کی گئی جس میں وہ جیل میں بند تھا۔گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہو کر باہر آیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔