جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے درنا پور گاؤں میں جمعہ کے روز شادی کی پنچایت سے قبل ایک فریق نے دوسرے فریق کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر چار لوگوں کوزخمی کر دیا۔سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں دو کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ مقامی گاؤں رہائشی حولدار تیواری کے بیٹے پرانجل کی شادی عمر پور تھانہ دوست پور ضلع سلطان پور میں گزشتہ10جون کو ہوئی تھی۔شادی کے بعد بیوی اور شوہر کے درمیان کسی بات کو لیکر کہاسنی ہو گئی تھی جس کے بعد بیاہتا اپنے مائکہ چلی گئی تھی۔ادھر حولدار نے اپنے پٹی داروں پر بہو کے مائکہ والوں پر جہیز استحصال کیلئے مقدمہ قائم کرنے کی صلاح دینے کا الزام لگاتے ہوئے گاؤں میں پنچایت بلائی تھی۔جمعہ کے روز پنچایت کیلئے لوگ جمع ہو رہے تھے کہ اسی درمیان پٹی داروں نے لاٹھی ڈنڈہ لیکر حملہ کر دیا جس کے سبب میں حولدار تیواری 59اور ان کے تینوں بیٹے اکھلیش36،اونیش30اور پرانجل 28کو پیٹ کر زخمی کر دیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حولدار اور پرانجل کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں متاثرین نے مقامی کوتوالی میں تحریر دیاہے۔