Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 23, 2019

دو ماہ قبل ہوٸے قتل کا پردہ فاش۔۔۔حقیقی بھاٸی ہی قاتل نکلا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
کھیتاسرائے تھانہ کی پولیس نے گزشتہ دو ماہ قبل ہوئے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے مقتول کے حقیقی بھائی سمیت دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قتل کی وجہ گھریلو تنازعہ اور آشنائی بتایا جا رہا ہے۔

سی او شاہ گنج وجئے پرتاپ سنگھ نے اس ضمن میں صحافیوں کو بتایا کہ یکم جون کو پورئی خرد گاؤں میں برج موہن گوڑ کے ٹیوب ویل کے خالی ٹنکی میں پورئی کلاں گاؤں رہائشی رام ورکش(47)کی نیم جھلسی ہوئی برہنہ لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں نے قتل کے بعد لاش کو جلا دینے کی بھی کوشش کی تھی۔ معاملے میں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی تفتیش کر رہی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ پورئی خرد گاؤں رہائشی جیتو راج بھر جھاڑ پھوک کا کام کرتا ہے۔ رام ورکش کے کنبے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اکثر یہاں آتی تھی اسی وجہ سے بھائی۔ بھائی کے مابین لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔ روزانہ جھگڑے سے پریشان جیتو راج بھرا ور حقیقی بھائی رام چیت نے رام ورکش کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کے تحت پندرہ دن پہلے کھانے میں زہردیکر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن جانورنے پہلے اس کوکھالیا تھا۔ تھانہ انچارج وجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ جانچ میں چار افراد کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں دو ملزمان جیتو راج بھر ساکن پورئی خردد اور رام چیت چورسیا ساکن پورئی کلاں کو پیر کی صبح گرفتارکر چالان عدالت بھیج دیا گیا۔دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس مصروف ہو گئی ہے۔