Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 12, 2019

محرم کے پروگراموں کا آخری جلوس کھیتا سراٸے میں

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=============================
کھیتاسرائے قصبہ میں جمعرات کے روز محرم کے پروگراموں کا آخری جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں تعزیہ دار ڈھول بجاتے ہوئے فن سپاہ گری کے اکھاڑوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جلوس جمعرات کی صبح قصبہ کے شہیدی چوک سے شروع ہوا۔ جلوس آہستہ آہستہ چوراہے کی طرف بڑھا اورپورب محلہ،سرائے اذان، شہید چوہٹہ اور نرالا چوک پہنچا جہاں تعزیہ دار ڈھول بجاتے ہوئے جلوس میں شامل ہوئے۔جلوس میں اکھاڑہ بھولئی شاہ کے کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کو لیکر تکیہ واقع کربلا پہنچے جہاں جلوس اختتام ہوا۔جلوس میں اہم طور پر محمد رضا،سرفراز خان،اعجاز احمد،سراج احمد خان موجودرہے۔