ایم ودود ساجد./صداٸے وقت۔
====================
نئی دہلی میں جامعہ نگر علاقہ کے ذاکر نگر میں مسلم نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ایک عرصہ سے ایک ادارہ "الحکمہ فاؤنڈیشن" قائم ہے۔۔۔۔ الحکمہ کے بانی حکیم' ڈاکٹر ضیاء الدین احمد' بہت ہی اعلی اخلاق کے حامل اور منکسر
المزاج فرد ہیں ۔۔۔ الحکمہ کا قیام 1990 میں عمل میں آیا تھا۔۔۔
میں نے کبھی دوسرے "زکوۃ خوروں" کی طرح ڈاکٹر صاحب کو ہر ایک کے سامنے دستِ سوال دراز کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔۔۔ گوکہ ان کے پاس وسائل بہت کم ہیں ۔۔۔ لیکن وہ کم وسائل میں چند بڑے بنیادی کام کر رہے ہیں ۔۔۔
وہ نوجوانوں کو مختلف داخلہ امتحانات کی مفت تیاری کراتے ہیں ۔۔۔ انہوں نے پچھلے دنوں B.Ed اور ETE میں داخلہ کی بھی تیاری شروع کی ہے۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کئی لاکھ بچے ان کے ادارہ سے فیض اٹھا چکے ہیں اور ان کے پاس ان تمام فیض یافتگان کی مکمل تفصیلات موجود ہیں ۔۔۔
ڈاکٹر صاحب کا خیال ہے کہ تعلیم' صحت' اخلاقیات اور مالی آسودگی یہ چار نکات ایسے ہیں جو ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہیں اور الحکمہ انہی بنیادی نکات کو سامنے رکھ کر خدمات انجام دے رہا ہے۔۔۔ اس کے تحت 7 چیریٹیبل ڈسپنسریاں چل رہی ہیں ۔۔۔ ایک کرایہ کی بلڈنگ میں تعلیمی کمپلیکس چل رہا ہے۔۔۔ جہاں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے اسٹوڈنٹس کے لئے ریڈنگ روم اور لائبریری کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔۔۔ ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں کہ اصل مسئلہ فنڈ کا ہے۔۔۔ دہلی حکومت سال میں ایک بار لائبریری کی مد میں 40 ہزار روپیہ دیتی ہے ۔۔۔ یہ لائبریری اس علاقے کی سب سے پہلی لائبریری ہے۔۔۔
گزشتہ روز میرے ایک قدیم شناسا عتیق الرحمٰن صدیقی صاحب نے ایک واقعہ سنایا۔۔ ڈاکٹر ضیاء الدین نے مہاراشٹر کے ایک غیر مسلم ممبر راجیہ سبھا کو بلاکر اپنے ادارہ کی سرگرمیاں دکھائیں ۔۔۔۔ ایم پی صاحب بہت خوش ہوئے لیکن کم وسائل دیکھ کر انہوں نے پیش کش کی کہ وہ اپنے فنڈ سے کچھ ضروری سامان فراہم کراسکتے ہیں ۔۔۔
ادارہ کی طرف سے انہیں ایک پروجیکٹ رپورٹ بناکر
دی گئی ۔۔۔ انہوں نے فوراً 25 لاکھ کی مالیت کے مکمل کمپیوٹر سیٹ' کرسیاں' ایمبرائڈری مشین' سلائی مشینیں اور CCTV کیمرے منظور کرلئے۔۔۔ جو صاحب گزشتہ سے پیوستہ روز یہ سامان لے کر آئے وہ بھی غیر مسلم تھے۔۔۔۔ وہ بھی "پُنیہ" کا کام دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔۔۔ انہوں نے ایک کمی دیکھی اور بڑی خاموشی سے دو بہترین اور مہنگے پرنٹرز عطیہ کردئے۔۔۔
دی گئی ۔۔۔ انہوں نے فوراً 25 لاکھ کی مالیت کے مکمل کمپیوٹر سیٹ' کرسیاں' ایمبرائڈری مشین' سلائی مشینیں اور CCTV کیمرے منظور کرلئے۔۔۔ جو صاحب گزشتہ سے پیوستہ روز یہ سامان لے کر آئے وہ بھی غیر مسلم تھے۔۔۔۔ وہ بھی "پُنیہ" کا کام دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔۔۔ انہوں نے ایک کمی دیکھی اور بڑی خاموشی سے دو بہترین اور مہنگے پرنٹرز عطیہ کردئے۔۔۔
اِس دنیا میں بُرے لوگوں کے درمیان اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے۔۔۔ خالق کائنات جہاں سے چاہے اور جس سے چاہے آپ کی مدد کرانے پر قادر ہے۔۔۔ شرط خلوص نیت اور عمل پیہم ہے۔۔۔
قرآن کہتا ہے:
ویرزقہ من حیث لایحتسب۔۔۔۔
وہ اس طرح اپنے بندے کو عطا کردیتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔
وہ اس طرح اپنے بندے کو عطا کردیتا ہے کہ اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔
ومن یتوکل علی اللہ فہو حسبہ۔۔۔
جو اللہ پر بھروسہ رکھے اس کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔۔۔
جو اللہ پر بھروسہ رکھے اس کے لئے اللہ ہی کافی ہے۔۔۔
ان اللہ بالغ امرہ۔۔۔۔
بلاشبہ اس کا کام بنانے والا تو اللہ ہی ہے۔۔۔
بلاشبہ اس کا کام بنانے والا تو اللہ ہی ہے۔۔۔
ڈاکٹر ضیاء الدین بہت حیادار اور وضع دار انسان ہیں ۔۔۔ مثبت فکر رکھتے ہیں ۔۔۔ کسی سے ناراض نہیں ہوتے۔۔۔ کسی سے لڑتے نہیں ۔۔۔۔ کسی کی شکایت نہیں کرتے۔۔۔۔ بلاشبہ بڑے کام ایسے ہی لوگ انجام دیتے ہیں ۔۔۔
میرا خیال ہے کہ جس کی جو حیثیت ہو ایسے اداروں اور افراد کی مدد ضرور کرنی چاہئے ۔۔۔ کچھ نہ ہو تو ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے دو جملے تو ضرور لکھ بھیجنے چاہئیں ۔۔۔۔
E-mail: alhikmah@rediffmail.com
Website: www.alhikmah.in
Website: www.alhikmah.in