Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 24, 2019

چوری کی موٹر ساٸیکل کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔
=============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے باری پلیا کے قریب سے پولیس نے چوری کی موٹرسائیکل کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق منگل کے روز بزریعے مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ چوری کی موٹرسائیکل سے تین چور کہیں جا رہے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے باری پلیا کے پاس محاصرہ کر موٹرسائیکل سوار تینوں ملزمان کو روکنے کی کوشش کرنے لگی جس پر دو ملزمان فرار ہو گئے جبکہ سورج سروج ولد ونود سروج کو پولیس نے موٹرسائیکل کے ساتھ گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیگر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔