Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 2, 2019

معذور میڈیکل بورڈ کا ڈی ایم نے کیا اچانک معاٸنہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ).
=========================
ڈی ایم اروند ملپابنگاری نے پیر کے روزٹی بی اسپتال کیمپس میں معذور میڈیکل بورڈ کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے معذور سرٹیفکیٹ بنوانے آئے ہوئے لوگوں سے مسائل سے متعلق معلومات حاصل کی۔موجود لوگوں نے بتایا کہ اسپتال میں بیٹھنے کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے لئے ایل ڈی ایم نے ادئے نارائن کو ہدایت دیا کہ وہ معذوروں کے بیٹھنے کے لئے بنچ کا بندوبست کرائیں اور ہر پیر کو روسٹر کے مطابق پینے کے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ہر بدھ کے روز میڈیکل بورڈ کے دفتر میں سرٹیفکیٹ لینے کے لئے آئے تو اسی دن معذور پنشن بھی بنائی جائے، جس کے لئے پی ڈبلیو ڈی دفتر کا ایک ملازم کمپیوٹر اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ کیمپ میں موجود رہے گا۔ ضلع معذور افسر سریش کمار موریہ نے بتایا کہ معذور پنشن کیلئے غریبی لکیرسے نیچے کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ کی فوٹو کاپی، تصویر، بینک اکاؤنٹ کی پاس بک کی کاپی لانا لازمی ہوگا۔یہاں سے ضلع مجسٹریٹ ٹیوب ویل محکمہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ڈپٹی انجینئر اوم پرکاش بھارتی نے بتایا کہ ضلع میں کل 557 ٹیوب ویل ہیں جن میں سے 15 خراب ہے۔انھوں نے سبھی ٹیوب ویل کو جلد ہی مرمت کرانے کی ہدایت دیا۔