Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

نابالغ لڑکی کے اغوا کے ماں بیٹے کے گھر کی قرقی۔۔۔۔۔مفرور ملزموں کے مکان کو بھی سیل کیا گیا۔

جون پور ۔۔۔(صداٸے وقت نیوز)۔١٣ ستمبر ٢٠١٩۔
======================

=======
کھٹہن تھا نہ حلقہ کے ایک گاؤں سے ڈیڑھ سال قبل اغوا ہونے والی نوعمر لڑکی کے معاملے میں مفرور ملزم نیوادا گاؤں رہائشی ماں بیٹے کے گھر عدالت کے حکم پر جمعہ کے روز پہنچی پولیس نے منسلک قرقی کی کا روا ئی کیا قرق کئے گئے۔ سامانوں کی فہرست بناتے ہوئے پولیس سامانوں کو اپنے ساتھ تھا نہ لے گئی۔ اسی دوران ملزم کے گھر کو بھی سیل کردیا گیا۔
واضح ہو کہ مذکورہ تھا نہ حلقہ کے مذکورہ گاؤں رہائشی اجیت یادو پر الزام ہے کہ اس نے فروری 2018 میں مذکورہ تھانہ حلقہ کے ایک گاؤں سے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کیا تھاجس میں لڑکے کی والدہ سدا ما دیوی نے نابالغ لڑکی کو بھگانے میں مدد کیا تھا۔ نابالغ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے واقعہ کے روز ملزم ماں بیٹے کے خلاف اغواء، سازش اور پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ درج ہو تے ہی مقامی پولیس دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دونوں کے حاضر نہ ہونے پر عدالت نے سخت موقف اختیار کر تے ہو ئے قرقی کر نے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔