Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 13, 2019

مچھلی شہر۔۔تعزیہ کے جلوس کو لیکر ہوٸے تنازعہ نے طول پکڑا۔۔۔ہندو تنظیموں کا روڈ جام کرکے احتجاج۔

جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔١٣ ستمبر ٢٠١٩
=============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے قصبہ واقع سرائے محلے میں محرم کے جلوس کے دوران دو فریقوں میں ہوئے تنازعہ کے معاملے میں گزشتہ روز ہندو تنظیموں کے زریعے روڈ جام کرنے کے معاملے میں پولیس نے سب انسپکٹر کی تحریر پر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔
واضع ہو کہ محرم کے جلوس کے دوران گزشتہ دنوں دو فریقوں میں کہا سنی ہونے کے بعد مارپیٹ ہو گئی تھی۔معاملے میں لوگوں نے پتھراؤ کرنے اور گھر میں گھس پر مارپیٹ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے جمعرات کے روز سرائے محلے میں جام لگا دیا تھا۔معاملہ دو مذہب کا ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایس ڈی ایم منگلیش دوبے،سی او وجے سنگھ،مقامی کوتوال مع فورس موقع پر پہنچ کر مشتعل ہندو تنظیم کے لوگوں کو سمجھا کر جام ختم کرایا تھا۔جمعہ کے روز قصبہ انچارج شب انسپکٹر روہت مشرا کی تحریر پر نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر پولیس نے کاروائی شروع کر دیا ہے۔