Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 22, 2019

مجلس ایصال ثواب کا انعقاد۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نیوز صداٸے وقت)۔
============================
شہر کے اردو بازار میں واقع احسن میموریل سنبیم اسکول میں مرحوم احسن عباس کے ایصال ثواب کی مجلس کا انعقاد کیا۔مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل ممتاز نے کہا کہ اسلام پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے کا نام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آج انفارمیشن ٹکنالوجی کے دور میں کسی بھء پیغام کو پھیلانا بہت آسان ہے، لیکن 14 سو سال پہلے جس طرح حضرت محمدؐ نے پوری دنیا کو اپنا پیغام پہنچایا، یہ ایک انقلاب تھا۔ حضرت امام حسین ؓنے بھی اپنے نانا ؐکا پیغام اس طرح دنیا میں پھیلادیا کہ پوری دنیا کو اسلام کے اصول سے آگاہ ہوچکے ہیں۔ 

مولانا نے مصائب میں حضرت امام زین العابدینؓ پر کوفہ اور شام میں ہونے والے مظالم کو تفصیل سے بتایا۔ مجلس کی سوز خوانی ڈاکٹر عباد اور ان کے ہمنواں نے کیا۔بعد ختم مجلس انجمن قوصریہ رجسٹرڈ رضوی خاں نے نوحہ و ماتم کیا۔اس موقع پر سید محمد حسن، نجم الحسن نجمی، مفتی وصی الحسن، شوکت حسین، وسیم حیدر، پرویز حسن، طالب رضا شکیل، محسن زیدی، سردار حسین ببلو، علی منظر، شاہد مہدی، عارف حسینی، احسن رضوی نجمی، سید ناظم حسین، اسلم نقوی، سید محمد معصوم حسین، ظفرالحسن زیدی،بلال احمد جانی، شیر عباس، امت کمار گپتا، بھیم سین، سرفراز انصاری سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آخر میں آئے ہوئے لوگوں کا شکریہ تحسین عباس سونی نے کیا۔